گزشتہ دنوں گوادرکے مقامی سکول کے اساتذہ اورطلبہ کے لیے ہیڈ کوارٹر کمانڈر ویسٹ کے زیر انتظام پاک بحریہ کے بحری جہاز پی این ایس شاہجہاں کے مطالعاتی دورے کا انعقاد کیا گیا۔ دورے کے انعقاد کا بنیادی مقصد گوادر کے مقامی بلوچ طلبہ کو پاک بحریہ کے میری ٹائم کردار، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں سے روشناس کرانا تھا۔
پی این ایس شاہجہاں آمدپر اساتذہ وطلبہ کو ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک بحریہ کے عزم اور جنگی تیاریوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ مزید براں ترقی پذیر ممالک کے لیے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور قومی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مضبوط بحری افواج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
دورے کے دوران مختلف ہتھیاروں اور آلات کی نمائش سمیت پاک میرینز کی جانب سے خصوصی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ طلبہ نے پاک بحریہ کے کردار، ذمہ داریوں اور فلیٹ میں جدید ترین جنگی جہازوں کی شمولیت پر بریفنگ کے دوران گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔طلبہ اور اساتذہ نے پاک بحریہ کے جوانوں کے بلند حوصلے، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
تبصرے