گزشتہ دنوں باغ ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، کمانڈر پشاور کور سمیت عسکری اور سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔
بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی خیریت دریافت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور پوری قوت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی سے لڑنے کے قوم کے عزم کودہرایا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری ،کمانڈر پشاور کور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
تبصرے