گزشتہ دنوں جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ترکیہ کے سرکاری دورہ کے موقع پر جنرل (ر) یاسر گلر وزیر دفاع، جنرل متین گوراک کمانڈر ترک جنرل سٹاف، جنرل سیلکوک بائراکتار اوغلو، کمانڈر ترک لینڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون بشمول سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔شاندار خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کوLegion of Meritسے بھی نوازا گیا۔
تبصرے