اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 08:54
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے 
Advertisements

Abdullah Ahmed

Advertisements

ہلال کڈز اردو

ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل 

جون 2024

پیارے بچو! میں ہوں آپ کی زمین… انسانوں کے ساتھ ساتھ جنگلات میںدوڑتےاورمیدانوںمیںاٹھکیلیاںکرتےجانور،ہوائوںمیںاُڑتےاوردرختوں پر چہکتے پرندے، زمین پررینگتے اور روشنی کے گرد گھومتے حشرات الارض، پھولوں اور کلیوںپرمنڈلاتی تتلیاں،سمندروں میں تیرتی دیوہیکل وہیل اور رنگ برنگی مچھلیاں... یہ سب جاندارمجھ پر ہی بستے ہیں۔



آپ جانتے ہیں کہ کائنات میں اَن گنت کہکشائیں، نظام شمسی اور سیارے سیارچے موجود ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے صرف مجھے آکسیجن اور پانی جیسی نایاب نعمتیں عطا کی ہیں۔ ان کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔یہ دونوں نعمتیں ایک نظام کے ذریعے مجھے دی گئی ہیں جسے ماحولیاتی نظام کہتے ہیں۔اس میں جانداروں کے علاوہ ہوا،بادل،پانی، مٹی،سورج،چاندستارے،پہاڑ،چٹانیں،دریااورسمندر سمیت بہت کچھ شامل ہے۔
کبھی آپ نے غور کیا کہ سورج کی تپش سے ہوائیں سمندروں کے پانی کو  آبی بخارات میں تبدیل کرکے بادل بنا دیتی ہیںجو کسی علاقے کو بارش کے ذریعے سیراب کردیتے ہیں۔برفانی گلیشئیرز صاف و شفاف پانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ اسے انسان، جانوراور پودے استعمال کرتے ہیں، فصلیں تیار ہوتی ہیں اور زیرِ زمین پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح یہ نظام دنیا میں زندگی کو قائم ودائم رکھتا ہے۔مگر آج انسان کی سرگرمیاں اس نظام کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی عروج پر ہے۔انسان نے اپنی آسانی اور سہولت کے لیے بہت سی چیزیں ایجاد کی ہیں۔ طرح طرح کی مصنوعات بنائی جارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں استعمال کرنے کے بعد مناسب طریقے سے ٹھکانےلگانے کا بندوبست نہیں کیا جس سے دنیا کچرے کا ڈھیر بنتی جارہی ہے۔
دھوئیں، کچرے اورفضول اشیاکی وجہ سے بھی ہمارا ماحول آلودہ ہوتاجارہا ہے۔ہر طرف پلاسٹک کے لفافے،پیکنگ،بوتلیں اور فالتو اشیا نظر آتی ہیں جوجنگلوں، میدانوں،پہاڑوں ،سمندروں،دریائوں اور ندی نالوں میں آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔یہ آلودگی ہمارے ماحول کو تبدیل کررہی ہے جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اورپودوں کی زندگی خطرات سے دوچار ہے۔
اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا آپ کا فرض ہے۔اس کےلیے 5R  آپ کے مدد گارہوسکتے ہیں ۔
پہلا R ... Reduce: اس کا مطلب ہے کم کرنایعنی فضول چیزیں نہ خریدں۔بہت سی چیزیں آپ کی ضرورت نہیں ہوتیں، انہیں خریدلینا کوئی اچھی بات نہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ جو چیزآپ کے پاس ہے اسے بار بار استعمال کیا جائے۔ اس سلسلے میں خود سے ایک سوال پوچھنا بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے کہ کیا مجھے واقعی اس چیز کی ضرورت ہے ؟
آپ کوکاغذات کے بہت سے پرنٹس کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔آپ کمپیوٹر اسکرین کے ذریعے بہت سے کام کرسکتے ہیں اور انہیں محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس سے کاغذ کی بچت کے ساتھ ساتھ گندگی بھی کم ہوگی۔
اسی طرح پولی تھین بیگ کا استعمال نہ کریں۔ جب بھی شاپنگ کےلیے جائیں، کپڑے کا بیگ ساتھ لے جائیں۔ جس طرح آپ اپنی کتابوں کے لیے اسکول بیگ کا استعمال بار بار کرتے ہیں،اسی طرح اِنک پین استعمال کریں۔ ڈسپوزبل پین کچرے کا سبب ہوتے ہیں۔
کولڈڈرنک ویسے بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔اس کا استعمال کم کردیں۔اگرکبھی کرلیں تو خالی بوتلوں کو دوسری اشیا کے لیے استعمال کریں۔کھلونے بھی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔ ان کی خریداری بھی کم کردیں۔ 
جب آپ ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال نہ کررہے ہوں توانہیں بند کردینا چاہیے۔ اسی طرح فالتو بلب بھی آف کردیں۔ ایسا کرکے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
دوسرا R ... Recycling: یہ تو بہت آسان کام ہے۔ آپ کےا سکول یا گھر کے آس پاس ایسے مقامات اور جگہیں یعنی ری سائیکل اسٹیشن اورکنٹینرز موجود ہوتے ہیں جہاں آپ فالتو اور ضائع شدہ اشیا یاکچرے کو ری سائیکلنگ کےلیے پھینک سکتےہیں۔جب آپ ان جگہوں پر جائیں تو اُسی کنٹینر میں اس شے کو ڈالیں جس کےلیے وہ مخصوص ہے۔ آپ یقینا َان کے رنگوں سے واقف ہیں۔ ہر کنٹینر ایک مختلف رنگ کا  ہوتاہے تاکہ آپ اسے آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کا یہ چھوٹا سا کام ماحول کو صاف ستھرا رکھنےکےلیے بہت بڑا عمل ثابت ہوسکتا ہے ۔
 تیسرا R  :Reuse... ذرا سوچیں کہ آپ اپنی کتنی اشیا کو پھینکنے کے بجائے ان کا بار بار استعمال کرسکتے ہیں...؟
چلیں اس بارے میں آپ کو چند آئیڈیاز دیتے ہیں۔لکھنے کے لیے کاغذکے دونوں رخ استعمال کریں۔ اسی طرح پرنٹ کےلیے بھی کاغذکے دونوں رخ استعمال کریں۔عموما کاغذ کے ایک طرف پرنٹ لیا جاتا ہے اور اکثر اوقات دوسری طرف خالی چھوڑ دی جاتی ہے۔ آپ دوسرے رخ کو رف ورک کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔کاپیوں کے ہر خالی پیپر کو استعمال کریں۔ پرانی کاپیوں کو رَف کاغذ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 اسکول بیگ نیا لینے کے بجائےپرانا دھو کر اور مرمت کرکے دوبارہ استعمال کیا جاسکتاہے۔آپ اپنے بیگ کو دوسری اشیا ڈالنےکے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اگر کبھی وہ کتابوں کے لیے چھوٹا پڑ جائے تو آپ اُسے ضائع کرنےکے بجائے کلاس ٹیچرکے ذریعے جونیئر کلاسوں کے بچوں کو گفٹ کرسکتے ہیں۔
جب نئی کلاسوں میں جائیں توآپ اپنی پرانی کتابیں ردّی میں پھینکنے کے بجائے دوسرے طالب علموں کو دے سکتے ہیں۔ 
پلاسٹک بوتلوں کے دوبارہ استعمال کے تو آپ کے پاس بہت سے آئیڈیاز ہوں گے۔ انہیں آرٹ اور کرافٹ کے لیے ستعمال کیا جا سکتا ہے۔ان سے قلم دان، گلدان وغیرہ بنا کر آپ اپنی چھوٹی چھوٹی پنسلوں، اور دوسری اشیا کو ان میں رکھ سکتے ہیں۔
چوتھا...R    Rot/Compost: کھانے پینے کی بہت سی اشیا بچ جاتی ہیں۔ انہیں قدرتی کھاد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس خوراک کو ہم سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیا کو پودوں اور زمینی مخلوق مثلاً چھوٹے کیڑوں کی خوراک بنا کر اپنے ماحول کو صاف بناسکتے ہیں۔ہم ڈبل روٹی اورفالتو کھانا چھت پر ڈال کر پرندوں کے لیے بھی خوراک کا بندوبست کرسکتے ہیں۔
پانچواں...R   :Raise  Awarenessاس سے مراد ہے ان تمام اصولوں کے بارے میں ٓگاہی پھیلانا۔
پیارے بچو! اپنےگھر، گلی،محلے اورا سکول میں اپنی تمام سرگرمیوں اور کاموں میںزیروویسٹ لائف اسٹائل کو اپنائیں اور اس کے لیے اوپر دیے گئے 5Rs کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ اس لائف اسٹائل کے بارے میں دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔ اس طرح آپ اپنے اسکول ، گھر، گلی،محلے، شہر ، اپنےپیارے وطن پاکستان اور دنیا کو آلودگی سے پاک رکھ سکتے ہیں۔ آپ کا ہر قدم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور زندگی کو خوشگوار بنانے کا سبب بن سکتاہے۔آئیں!اپنی سانسوںمیںصاف اور تازہ ہوابھرنےکےلیے زیروویسٹ لائف اسٹائل اپنا لیں۔



 

Abdullah Ahmed

Advertisements