گزشتہ دنوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ طلباء کو پاک فوج کے جوانوں کے روزمرہ کے معمولات اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم، فائر کنٹرول ریڈار اور گنز سمیت مختلف ہتھیاروں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ طلباء نے کمبیٹ ایفی شینسی ٹیسٹ کی تربیت بھی دیکھی۔ طلباء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ کمانڈ اور نظم و ضبط کا اعتراف کیا۔ طلباء اور فیکلٹی کے دورے کا مقصد عوام اور پاک فوج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔
تبصرے