معذور بچوں کی تعلیمی مدد اور تربیت نہ صرف ایک نیک مقصد ہے بلکہ کسی بھی مہذب معاشرے پرلازم بھی ہے۔ گزشتہ دنوں اسی جذبے کے تحت کمانڈر سدرن کمانڈاورملتان کورلیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے النور اسپیشل چلڈرن سکول اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے سپیشل بچوں سے بات چیت کی اور ان کی تربیت میں اساتذہ اور عملے کی کوششوں کو سراہا۔مزید برآں، بچوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جسے سول معززین اور مخیر حضرات کے اجتماع نے خوب سراہا۔ اس موقع پرکور کمانڈر نے معذور افراد کے لیے کام کرنے کے لییمعاشرے کے تمام طبقات میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تبصرے