گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے ضلع سجاول کے علاقے جنگو جلبانی میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا۔ اس میڈیکل کیمپ سے سیکڑوں کی تعداد میں مریض مستفید ہوئے۔
پاک بحریہ کے ڈاکٹرز نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کا معائنہ کیااور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ کے دوران مقامی آبادی کو حفظانِ صحت، صفائی اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں شعورو آگہی فراہم کی گئی۔
پاکستان نیوی ساحلی آبادی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور ساحلی پٹی پر آباد خاندانوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے وقتاً فوقتاًصحت، تعلیم اور دیگر فلاحی منصوبوں کو مکمل کیا جاتا ہے۔
تبصرے