پاکستان نیوی عالمی اور قومی سطح پر سکواش کے کھیل کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ تربیتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ اُن کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکے۔
پاکستان نیوی روشن جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کراچی میں 9 نوجوان کھلاڑی زیر تربیت ہیں جن کی عمر 9سال سے17سال ہے۔ ان کھلاڑیوں میں حذیفہ شاہد بھی شامل ہے۔ حذیفہ شاہد نے آسٹریلیا میں منعقد آسٹریلین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں حصہ لیا اور اَنڈر13- بوائز کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی پر حذیفہ شاہد نے پاکستان نیوی کی جانب سے فراہم کی جانے والی تربیت پر پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے