گز شتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل (سپیشل فورسز) احمد دائود سلمان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس میں وزارت دفاع عراق کے جنرل سیکرٹری اور لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ)شہاب جاہد علی شامل تھے۔ ، ملاقات میں ہوا بازی کی صنعت میں تربیت اور ترقی پر بنیادی توجہ کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا گیا۔
تبصرے