اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 19:36
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُرعزم پاکستان سوشل میڈیا اور پرو پیگنڈا وار فئیر عسکری سفارت کاری کی اہمیت پاک صاف پاکستان ہمارا ماحول اور معیشت کی کنجی زراعت: فوری توجہ طلب شعبہ صاف پانی کا بحران،عوامی آگہی اور حکومتی اقدامات الیکٹرانک کچرا۔۔۔ ایک بڑھتا خطرہ  بڑھتی آبادی کے چیلنجز ریاست پاکستان کا تصور ، قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں قیام پاکستان سے استحکام ِ پاکستان تک قومی یکجہتی ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت نوجوان پاکستان کامستقبل  تحریکِ پاکستان کے سرکردہ رہنما مولانا ظفر علی خان کی خدمات  شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن ہو بہتی جن کے لہو میں وفا عزم و ہمت کا استعارہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کرگئے جو نام روشن قوم کا رمضان کے شام و سحر کی نورانیت اللہ جلَّ جَلالَہُ والد کا مقام  امریکہ میں پاکستا نی کیڈٹس کی ستائش1949 نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور  چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد چین کے نائب وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024کی کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب  پاک بحریہ کی میری ٹائم ایکسرسائز سی اسپارک 2024 ترک مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں ''اقبالیات'' پر لیکچر کا انعقاد صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد  بلوچستان کے ضلع خاران میں معذور اور خصوصی بچوں کے لیے سپیشل چلڈرن سکول کاقیام سی ایم ایچ پشاور میں ڈیجٹلائیز سمارٹ سسٹم کا آغاز شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کما نڈر پشاور کورکا ضلع شمالی و زیر ستان کا دورہ دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کمانڈر کراچی کور کاپنوں عاقل ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج میں پری انڈکشن فزیکل ٹریننگ مقابلوں اور مشقوں کا انعقاد  چھور چھائونی میں کراچی کور انٹرڈویژ نل ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2024  قائد ریزیڈنسی زیارت میں پروقار تقریب کا انعقاد   روڈ سیفٹی آگہی ہفتہ اورروڈ سیفٹی ورکشاپ  پی این فری میڈیکل کیمپس پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں مشترکہ فوجی مشقیں طلباء و طالبات کا ایک دن فوج کے ساتھ روشن مستقبل کا سفر سی پیک اور پاکستانی معیشت کشمیر کا پاکستان سے ابدی رشتہ ہے میر علی شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی کا دورہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی  ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ آر ایچ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر دفاع کی یوم پاکستان میں شرکت اور آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی سٹاف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ  آرمی چیف کا بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ  پاک فوج کی جانب سے خیبر، سوات، کما نڈر پشاور کورکا بنوں(جا نی خیل)اور ضلع شمالی وزیرستان کادورہ ڈاکیارڈ میں جدید پورٹل کرین کا افتتاح سائبر مشق کا انعقاد اٹلی کے وفد کا دورہ ٔ  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  ملٹری کالج سوئی بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد جشن بہاراں اوکاڑہ گیریژن-    2024 غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ پاک فوج کی جانب سے مظفر گڑھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پہلی یوم پاکستان پریڈ انتشار سے استحکام تک کا سفر خون شہداء مقدم ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ریاستی چیلنج بے لگام سوشل میڈیا اور ڈس انفارمیشن  سوشل میڈیا۔ قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے تحریک ''انڈیا آئوٹ'' بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب چکنا چور بھارت کا اعتراف جرم اور دہشت گردی کی سرپرستی  بھارتی عزائم ۔۔۔ عالمی امن کے لیے آزمائش !  وفا جن کی وراثت ہو مودی کے بھارت میں کسان سراپا احتجاج پاک سعودی دوستی کی نئی جہتیں آزاد کشمیر میں سعودی تعاون سے جاری منصوبے پاسبان حریت پاکستان میں زرعی انقلاب اور اسکے ثمرات بلوچستان: تعلیم کے فروغ میں کیڈٹ کالجوں کا کردار ماحولیاتی تبدیلیاں اور انسانی صحت گمنام سپاہی  شہ پر شہیدوں کے لہو سے جو زمیں سیراب ہوتی ہے امن کے سفیر دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستانی امن دستوں کی خدمات  ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات سرمایہ و محنت گلگت بلتستان کی دیومالائی سرزمین بلوچستان کے تاریخی ،تہذیبی وسیاحتی مقامات یادیں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149ویں جی ڈی (پی)، 95ویں انجینئرنگ، 105ویں ایئر ڈیفنس، 25ویں اے اینڈ ایس ڈی، آٹھویں لاگ اور 131ویں کمبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ  ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف کی جی ایچ کیومیں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس  چیف آف آرمی سٹاف نے فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ نماز عید اداکی چیف آف آرمی سٹاف سے راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملاقات چیف آف ترکش جنرل سٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ساحلی مکینوں میں راشن کی تقسیم پشاور میں شمالی وزیرستان یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد ملٹری کالجز کے کیڈٹس کا دورہ قازقستان پاکستان آرمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023/24 مظفر گڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ   خوشحال پاکستان ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاشی استحکام اورتیزرفتار ترقی کامنصوبہ اے پاک وطن خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کا قیام  ایک تاریخی سنگ میل  بہار آئی گرین پاکستان پروگرام: حال اور مستقبل ایس آئی ایف سی کے تحت آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات قومی ترانہ ایس آئی  ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے کی بحالی گرین پاکستان انیشیٹو بھارت کا کشمیر پر غا صبانہ قبضہ اور جبراً کشمیری تشخص کو مٹانے کی کوشش  بھارت کا انتخابی بخار اور علاقائی امن کو لاحق خطرات  میڈ اِن انڈیا کا خواب چکنا چور یوم تکبیر......دفاع ناقابل تسخیر منشیات کا تدارک  آنچ نہ آنے دیں گے وطن پر کبھی شہادت کی عظمت "زورآور سپاہی"  نغمہ خاندانی منصوبہ بندی  نگلیریا فائولیری (دماغ کھانے والا امیبا) سپہ گری پیشہ نہیں عبادت ہے افواجِ پاکستان کی محبت میں سرشار مجسمہ ساز بانگِ درا  __  مشاہیرِ ادب کی نظر میں  چُنج آپریشن۔ٹیٹوال سیکٹر جیمز ویب ٹیلی سکوپ اور کائنات کا آغاز سرمایۂ وطن راستے کا سراغ آزاد کشمیر کے شہدا اور غازیوں کو سلام  وزیراعظم  پاکستان لیاقت علی خان کا دورۂ کشمیر1949-  ترک لینڈ فورسز کے کمانڈرکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاپاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکا ء سے خطاب  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر اظہار تعزیت پاکستان ہاکی ٹیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات  جنرل مائیکل ایرک کوریلا، کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس(یو ایس)سینٹ کام کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات  ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورۂ عراق،اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات نیوی سیل کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ پاکستان نیوی روشن جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کے تربیت یافتہ کھلاڑی حذیفہ شاہد کی عالمی سطح پر کامیابی پی این فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی کا دورۂ ملٹری کالج سوئی بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کور کا النور اسپیشل چلڈرن سکول اوکاڑہ کا دورہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ منگلا گریژن میں "ایک دن پاک فوج کے ساتھ" کا انعقاد یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نیپالی کیڈٹس کا ملٹری کالج مری کا دورہ تقریبِ تقسیمِ اعزازات شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں شاندار تقریب کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کورکا خیر پور ٹامیوالی  کا دورہ
Advertisements

ہلال اردو

سپہ گری پیشہ نہیں عبادت ہے

جون 2024

الحمدُﷲہم جس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں وہ سپہ گری کا شعبہ ہے جو میری نظر میں  محض اِک پیشہ نہیں عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ذرا سوچیے کتنے ہی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو شہادت کی تمنا لیے اپنا گھربار چھوڑ کر اپنے پیاروں سے دور اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے دن رات موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اﷲ کے شیروں کے مصداق راہِ وفا کے پاکیزہ رستوں کی پہرے داری پر مامور ہیں۔ رات کو ان کی آنکھیں جب ارضِ وطن کے دفاع کے لیے  اپنی پوسٹوں پہ پہرہ دیتی ہیں تو ان کی موجودگی دشمن کے دلوں میں ہیبت کی علامت بن جاتی ہے۔ کوسوں میل دُور جب شہروں اور گائوں کی فصیلوں میں اہلِ وطن آرام کی نیندیں سو تے ہیں تو انہیں اس بات کا اطمینان ہوتا ہے کہ سرحدوں پہ اُن کے محافظ اُن کی حفاظت جیسی اہم عبادت پر مامور ہیں۔ یقین کیجیے اس سے بہتر عبادت ہو ہی نہیں سکتی اور ہم وہ خوش نصیب ہیں جنہیں ہمارے رحمن رب نے اس عظیم عبادت کے لائق سمجھا اور یہ ذمہ داری ہمیں سونپ دی گئی۔ ہم میں سے ہر ایک سپاہی اپنی مرضی سے مجاہدوں کی صف میں شامل  ہوتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ سنگلاخ  راہ کانٹوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس راہ میں تکلیفیں اور مصائب ہماری منتظر ہیں۔ 



مشکلات اور چیلنجز ہر لمحہ ہماری ثابت قدمی اور حوصلوں کو توڑنے کے لیے کوشاں ہیں مگر ہم غازی ہر تکلیف، ہر مشکل اور ہر پریشانی کو ''الحمدُﷲ'' کہہ کر گلے لگاتے ہیں اور ارضِ وطن کے ذرّے ذرّے کی حفاظت کی خاطر جان دینے سے یا جان لینے سے گریز نہیں کرتے۔ شہادت کی تمنّا ہمارے خون میں ایسے شامل ہے جیسے اسلام کے عظیم  سپہ سالار وں کی ہر محاذ پہ مانگی گئی دعائوں میں تھی۔ تاریخ گواہ ہے کہ راہِ حق پہ مصائب اور پریشانیوں کی موجودگی ایک فطری عمل ہے۔ کلمۂ حق خواہ طائف کے میدان میں بلند ہو یا اﷲ اکبر کا نعرہ وزیرستان کے محاذ پر دشمن کی صفوں میں یلغار بپا کرنے کے لیے گونجے، مقصد بہرصورت دینِ اسلام کی سربلندی اور اﷲ کریم کی خوشنودی ہے۔
مجاہدینِ اسلام کا وتیرہ ہے کہ وہ مشکل سے گھبراتے نہیں ہیں۔ بھوک ، پیاس ، موسموں کی سختی، گھر سے دُوری ، دشمن سے مقابلہ، الغرض کیسی صورت حال بھی درپیش کیوں نہ ہو وہ جانتے ہیں کہ انہی مشکلات کے دوسرے پار دُنیا اور آخرت کی کامیابی کا پیمانہ ہے۔ جرأت اور جوانمردی سے جب وہ اﷲ کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند لڑتے ہیں تو جسم کی قید سے ماوریٰ ، ان کے سامنے رضائے الٰہی کی خاطر اپنی جان، مال، سکون اور آرام کی قربانی دراصل ایک ایسی کامیابی کی ضمانت بن جاتی ہے جس کے حصول کی خاطر وہ سروں پہ کفن باندھے شہادت کی آرزو لیے عدو کی صفوں میں ہیبت کی یلغار  بن کر داخل ہوتے ہیں اور کبھی غازی تو کبھی شہید بن کر میدانِ جنگ سے واپس لوٹتے ہیں۔
قرآنِ کریم میں اﷲ پاک ارشاد فرماتے ہیں: ''کیا تم خیال کرتے ہو کہ (یوں ہی) بہشت میں داخل کر دیے جائو گے۔ اور ابھی تم کو پہلے لوگوں کی سی مشکلیں تو پیش ہی نہیں آئیں)ان کو بڑی بڑی سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ صعوبتوں میں ہلا دیے گئے۔ یہاں تک کہ پیغمبر اور مومن لوگ جو ان کے ساتھ تھے پکار اٹھے کہ کب اﷲ کی مدد آئے گی۔ دیکھو اﷲ کی مدد عنقریب آنے والی ہے۔'' (سورة بقرہ ۔ آیت214:)
راہِ حق میں مشکلات کو ثابت قدمی سے سہنا ہی مومن کی پہچان ہے۔ حضرت محمد ۖ کے اعلانِ نبوت کا ابتدائی دور ، مکہ میں صحابہ کرام رضوان تعالیٰ علیہم اجمعین پر کفار کے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم ، حضرت بلال کا سلگتی ریت پر اَحد اَحد پکارنا، الغرض ہجرتِ مدینہ سے پہلے مکہ کی سرزمین پہ آنے والی ساری صعوبتیں گواہ ہیں کہ راہِ حق میں مشکلات آتی ہیں اور جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں وہی فلاح پاتے ہیں۔
حضرت مصعب بن عمیر ایک جلیل القدر صحابی تھے۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے آپ مکہ میں اپنی دوصفات کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ ایک تو آپ بہت خوش لباس تھے اور دوسرا آپ کو خوشبو استعمال کرنے کا بہت شوق تھا۔ آپ کا لباس اس زمانے کا مہنگا ترین لباس ہوا کرتا تھا اور جب آپ مکہ کی گلیوں سے گزرتے تو آپ کی خوشبو سے گلیاں دیر تک معطر رہتیں۔ اسلام قبول کیا تو والدہ شدید ناراض ہوگئیں۔ گھر سے نکل جانے کا حکم ملا تو ساتھ ہی یہ بھی صادرکیاگیا کہ جو قیمتی لباس آپ نے زیب تن کررکھا تھا وہ بھی گھر میں ہی اُتارکر جائیں۔ آپ نے اپنا قیمتی لباس اُتارکر ٹاٹ کے کپڑے سے خود کو ڈھانپ لیا، مگر ثابت قدمی سے اﷲ کے دین پہ ڈٹے رہے اور اسی حالت میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے تو دارِ ارقم میں صحابہ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔آزمائشوں اور تکلیفوں کے ہر مرحلے کو حوصلہ سے برداشت کیا تو آقائے دو جہاںۖنے مدینہ میں اسلام کی تبلیغ کے لیے حضرت مصعب بن عمیررضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو مامور کیا۔ مدینہ میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے لوگ آپ کی ہی دعوت پر دائرہ ٔاسلام میں داخل ہوئے۔ ثابت قدمی کی معراج دیکھیے کہ غزوۂ اُحد میں اسلام کا عَلَم آپ کو سونپاگیا اور جب شہیدہوئے تو لحد میں جس کپڑے کو آپ کے کفن کے طور پر استعمال کیاگیا وہ چھوٹا نکلا۔ سر ڈھانپتے تو پائوں ننگے ہوتے اور پائوں ڈھانپتے تو سرننگا ہو جاتا۔ آخر نبی کریم  ۖکے حکم پر حضرت مصعب بن عمیرکے سر کو ڈھانپ کر پائوں پر گھاس رکھ دی گئی  اور آپ  کو دفن کردیاگیا۔
تاریخِ اسلام حضرت مصعب بن عمیررضی اﷲ تعالیٰ عنہ جیسے عظیم المرتبت صحابہ کرام کے قصوں اور انتہائی مشکل ترین حالات میں ثابت قدمی کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہم اسلام کے اور پاکستان کے شہداء کے وارث ہیں۔ پاکستان کے قیام سے اب تک ہمارے بہادر غازیوں اور شہیدوں نے اپنے لہو سے وفا کی جو داستانیں رقم کی ہیں وہ روزِ روشن کی طرح آج بھی پوری دنیا کے سامنے ہیں اور ہمارے جری جوانوں کی شجاعت اور بہادری کی تمام دنیا معترف ہے۔
آپ خواہ آپریشنل ایریا میں دشمن سے نبرد آزما ہیں یا شہروں میں اپنی سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہوں یا د رکھیے دفاعِ وطن کی یہ ذمہ داری کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ اگر اس میں خلوصِ نیت اور ثابت قدمی شامل ہیں تو آپ کا جاگنا بھی عبادت ہے اور آپ کا سونا بھی عبادت، آپ کا غازی لوٹنا بھی عبادت ہے اور شہید ہونا بھی عبادت ہے۔
جیو تو مثل غازیاں، مرو تو ہیں شہادتیں
اِدھر بھی ہیں عبادتیں، اُدھر بھی ہیں عبادتیں
مشکلات کا خیال دل میں آئے تو صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم کی مشکلات کا سوچیئے۔ دنیاوی عیش و آرام کی طلب جاگے تو حضرت مصعب بن عمیرکے کفن کی چادر کا تصور کیجیے ۔ ہم ان شہیدوں کے وارث ہیں جن کی وجہ سے آج بھی ارضِ پاک میں کروڑوں لوگ سکون کی نیندیں سوتے ہیں۔ آج بھی ہمارے بچے چہروں پہ اطمینان سجائے مسکراہٹیں لیے علی الصبح اپنے سکولوں اور کالجوں میں اس پاک دیس کے شاندار مستقبل سے وابستہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اقوامِ عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔ ہماری آنے والوں نسلیں یقینا فخر سے ہمارے لہو سے لکھی داستانیں اپنی آنے والی نسلوں کو سنائیں گی۔ آیئے دفاعِ وطن کے لیے اپنا آج اپنی آنے والی نسلوں کے روشن کل کے لیے قربان کرنے کا تجدیدعہد کریں۔ آیئے اپنی دھرتی ماں کی آبیاری کے لیے عہد کریں کہ جب بھی کوئی کڑا وقت آیا ہم میں سے ہر ایک سپاہی مصعب بن عمیر کی روایت کو دہرائے گا اور ہم لہو کے آخری قطرے تک اپنی پاک دھرتی کے مکینوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری دیانت اور خلوص سے ادا کریں گے اور اپنے فرائض سے کوئی غفلت نہیں برتیں گے۔اﷲکریم ہمارا محافظ اور نگہبان ہو! (آمین)

مضمون 336 مرتبہ پڑھا گیا۔