قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا سازگارماحول پیدا کرنے کے لیے آرمی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے پاک فوج میں خصوصیت کے حامل ہیں۔ گزشتہ دنوں دیگر کھیلوں کی طرح پاک فوج نے ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ برائے سال 2023-24 کا بھی انعقاد کیا ۔ چیمپیئن شپ کا انعقاد ایوب سٹیڈیم ملتان گیریژن میں ملتان کور کے زیراہتمام کیا گیا۔ ایتھلیٹکس کے فیلڈ، ٹریک اور متفرق ایونٹس میں کل9 ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام شرکاء نے پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹس مین اسپرٹ، لگن، عزم اور جوش کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا جو کسی بھی اچھے کھلاڑی کی پہچان ہے۔ منگلا کور کی ٹیم کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر پر رہی جبکہ بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔ میجر جنرل محمد فرحان یوسف، کمانڈر لاجسٹک ایریا ملتا ن نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اورنمایاںکارگردگی دکھانے والوں کو میڈلیزسے نوازا۔
تبصرے