گزشتہ دنوں پشاور میں شمالی وزیرستان یوتھ کنونشن 2024کا انعقاد کیا گیا ۔ یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔ کمانڈرپشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر انہوں نے شرکا سے خطاب کیا۔
تاریخ ساز یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال،درپیش مشکلات،دیرپا قیام امن اور زیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اورمستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
تبصرے