پاکستان نیوی ساحلی پٹی پر آباد خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں اور مختلف منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ساحلی علاقوں منجھار گوٹھ، حاجی جمعہ گوٹھ، موسیٰ گوٹھ، حاجی محمد گوٹھ اور حاجی فیضو گوٹھ میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر معزز ین ِ علاقہ اور ساحل وییلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اہل ِ علاقہ نے پاک بحریہ کے اس اقدام کو سراہا اور ساحلی علاقوں کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔
تبصرے