گزشتہ دنوں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ایک وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر بات چیت ہوئی۔ معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار اور اسٹریٹجک نوعیت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مسلسل تقویت دینے کے لیے متعدد راستے تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے وفد کے دورے کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اہم قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے لیے عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے وفد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ریاستوں کے لیے بات چیت کے باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تبصرے