گزشتہ دنوں ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ان کی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات، دفاعی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات شامل تھے۔ دونوں فریقوں نے اپنی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔
مہمان خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تبصرے