غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلباء اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلباء نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قومی شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہیں فوجی طرز زندگی اور پاک فوج کی جانب سے قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جس میں اسالٹ کورس، موبائل ریمپ کے قیام کی مشق اور ٹینک مینٹینس شامل تھیں۔ طلباء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرنے میں بھی حصہ لیا اور بکتربند گاڑی کی سواری بھی کی۔ طلبہ و طالبات نے پاک فوج کی بے مثال خدمات کا اعتراف کیا۔ مجموعی طور پر، اس دورے نے نوجوانوں اور فوج کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔
تبصرے