گزشتہ دنوں اٹلی کی سفیر مارلینا ارمیلن کی قیادت میں اٹلی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد اور چیئرمین سٹیفانو پونٹیکورو لیونارڈو ایس ۔پی ۔اے اٹلی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معززین نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالککے درمیان پائیدار دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تبصرے