گزشتہ دنوں ملٹری کالج آف سگنلز راولپنڈی میں ٹرائی سروسز سائبر مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔
سائبر مشق میں تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق مقامی طور پر تیار کردہ پراڈکٹس اور طریقہ کار پیش کیے۔
اس موقع پروائس چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ موجودہ دور میں قومی راز کی حفاظت کے لیے سائبر سکیورٹی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کے افسران کی تکنیکی صلاحیتوں کی تعریف کی جس سے وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر پر مبنی سروسز کی مقامی سطح پر تیاری اور ا س کی در آمد سے ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تبصرے