گز شتہ دنوں کما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنر ل حسن اظہرحیا ت نے بنوں (جانی خیل)اور شمالی وزیرستان کادورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقا می کما نڈرزنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حا ل و تعمیر و تر قی کیلئے کی جا نے والے کوششوں اور آپر یشنل تیاریوں کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
کما نڈر پشا ور کور نے افسروں اور جوانوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگر دی کی لعنت کے مکمل خا تمے تک جنگ جاری رہے گی اور ان کے بلند حو صلے کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی اور انشاءاللہ اِن شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میںپائیدارامن آ ئے گا ۔ کور کمانڈر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کو ہم نے مل کر ختم کرنا ہے ۔اس کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
دوروں کے دوران جنر ل آفیسر کما نڈنگ کوہاٹ گیریژن اور جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے ۔
تبصرے