گزشتہ دنوں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ آر ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں افواج کے چاق چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تبصرے