اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 22:09
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد حق خودرادیت ۔۔۔کشمیریوں کا بنیادی حق استصوابِ رائے۔۔مسئلہ کشمیر کا حتمی حل انتخابات کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال سالِ رفتہ، جموں وکشمیر میں کیا بدلا یکجاں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ایک شاندار فضائی حربی معرکہ حسینہ واجد کی اقتدار سے رُخصتی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز شائننگ انڈیا یا  ہندوتوا دہشت گرد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل امیدوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کلام اقبال مدارس رجسٹریشن۔۔۔حقائق کے تناظر میں اُڑان پاکستان پاکستان میں اردو زبان کی ترویج وترقی امن کی اہمیت مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثارکروں ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن بڑھتی ہوئی آبادی، درپیش مسائل اور ان کا حل تھیلیسیمیا سے بچا ئوکیسے ممکن ہے ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج سانحہ مشرقی پاکستان مفروضے اور حقائق - ہلال پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کردہ ایک موثر سعی لا حاصل کا قانون یہ زمانہ کیا ہے ترے سمند کی گرد ہے مولانا رومی کے افکار و خیالات کشمیر جنت شہید کی آخری پاکستان کا مستقل آئین۔1973 بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کویت کا سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ البرق ڈیژن اوکاڑہ کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کور کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہّ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ کا مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں تقریبِ بزمِ اقبال کاانعقاد ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم ِوالدین کی تقریب آل پاکستان ایف جی ای آئی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب 2024ء اوکاڑہ گیریثر ن، النور اسپیشل چلڈرن سکول کے بچوں کے لیے
Advertisements

ہلال اردو

ہم کالم نگاروں کے طعنے

اپریل 2024

ہم کالم نگار بھی عجیب مخلوق ہیں ، جس دن ہمیں لکھنے کے لیے کچھ نہیں سوجھتا اس دن ہم کالم میں اپنے ملک کی برائیاں گنوانا شروع کردیتے ہیں ،کالم بھی بن جاتا ہے اور دادبھی مل جاتی ہے۔ایسے کالموں میں ایک بات نہایت شدو مد سے لکھی جاتی ہے کہ جیسا ہمارا ملک میں ہوتا ہے ویسا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔سچی بات ہے ،مجھے اب اِس جملے سے چِڑ ہوگئی ہے۔مانا کہ ہم میں ہزار برائیاں ہیں مگر اب ایسی بات بھی نہیں کہ اخلاقی پستی کاہر طعنہ ہماری قوم کو ہی دیا جائے۔ دنیا کی ہر قوم میں برائیاں ہوتی ہیں مگرہم کچھ زیادہ ہی جذباتی ہیں ، پکوڑے کھانے سے لے کر آم چوسنے تک ہر کام نہایت جذباتی انداز میں کرتے ہیں ۔ کرکٹ میچ ایسے کھیلتے ہیں جیسے جنگ ہورہی ہو۔ دیکھیں میں پھر اپنے ہی ملک سے متعلق جگت بازی میں لگ گیا شاید یہ بات ہم کالم نگاروں کی گھٹی میں پڑی ہے،اپنی قوم کے لتے لیے بغیر ہمیں چین ہی نہیں آتا ۔ خاص طور سے جب ہم لوگ باہر کے کسی ملک کا دورہ کرکے لوٹتے ہیں تو نہ جانے کیوں اس ملک کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانا شروع کردیتے ہیں اور اپنے ملک کے حکمرانوں کوگالیاں دینا تو ہمارا محبوب مشغلہ ہے۔یہ ایک ایسا کام ہے جس کے عوض دلیری کا خطاب بھی ملتاہے اور بیباک ہونے کا تمغہ بھی ۔ چلتے چلتے اپنے ملک کی جمہوریت کوبھی ہم دو چار ٹھاپیں لگا دیتے ہیں اور ساتھ ایسا زہریلا تبّرا کرتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے دنیا کی بد ترین جمہوریت ہمارے ہاں رائج ہے۔ حالانکہ آج کل جمہوریت کی ماں برطانیہ کا جو حال ہے اس پر دنیا بھر میں چٹکلے بنائے جا رہے ہیں ، عرف عام میں جنہیں میمز کہا جاتاہے۔برطانیہ کے نامزد وزیر اعظم کے والدین کا تعلق ہندوستان سے ہے جس کی وجہ سے بھارت میں کافی ایکسائٹمنٹ پائی جاتی ہے حالانکہ موصوف کا ہندوستان سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا شہنشاہ معظم چارلس کا درہ آدم خیل سے !
 ہم لوگ اب اپنی رسومات اور روایات پر نادم ہونے لگ گئے ہیں ۔ ایک کھانے پر ہم چند دوست گفتگو کر رہے تھے کہ کس طرح ہم لوگ کھانے کا بِل ادا کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ امریکہ میں یہ بات طے ہوتی ہے کہ سب اپنے اپنے کھانے کے پیسے ادا کریں گے ۔ بندہ پوچھے کہ اگر ہماری ایسی روایت ہے تو یہ قابل فخر ہے نہ کہ باعث شرمندگی ۔امان اللہ مرحوم اِس بات کا بہت دلچسپ نقشہ کھینچا کرتے تھے کہ ہمارے ہاں جس بندے نے کھانے کا بل دینا ہوتا ہے اسے سب سے پہلے پتا چل جاتا ہے اور وہ خواہ مخواہ چڑ چڑا ہوجاتا ہے ، کبھی بیرے پر چڑھ دوڑتا ہے کہ وہ میٹھے کا پوچھنے کیوں آگیا اور کبھی دوستوں کو ٹوکتا ہے کہ بھلا رات کے وقت رائتہ کون کھاتا ہے !اِن تمام باتوں کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری قوم میں کوئی خرابی نہیں یا ہم دنیا کی سب سے مہذب قوم ہیں ، ایسا سوچنا بھی حماقت ہے ، مگر جیسا میں نے کہاکہ اب یہ جملہ کہ ایسا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا مجھے زہر لگنے لگ گیا ہے۔تھوڑی بہت دنیا میں نے بھی دیکھی ہے۔ ہر جگہ فراڈیے ، چور ، اچکے بھرے پڑے ہیں اور ان میں کسی قومیت کی کوئی تخصیص نہیں ۔ابھی دو ماہ پہلے جب ہم سپین میں تھے تو وہاں پتا چلا کہ سب سے زیادہ چور مشرقی یورپ سے آتے ہیں۔ یہ لوگ یورپ کے امیر ممالک میں دو چار مہینے چوری کا سیزن لگاتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں ۔ ایک الزام ہم پر شدت پسندی کا بھی ہے ، اِس الزام میں کافی حد تک صداقت ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ معاشرہ بالعموم شدت پسند نہیں ۔ ہم تفریحات کو پسند کرنے والے کھلے ڈلے لوگ ہیں۔ ایک الزام ہم اپنی قوم پر کاہلی اور کام چوری کا بھی لگاتے ہیں ، چلیے یہاں میں کچھ نہ کچھ آپ سے اتفاق کرلوں گا مگر یہ الزام لگاتے ہوئے ہم ایک بات بھول جاتے ہیں کہ جن اقوام سے ہم اپنا موازنہ کرتے ہیں ان کی فی گھنٹہ تنخواہ اور ہماری اجرت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہم اپنے چپڑاسی کو مہینے کا پندرہ ہزار دے کراس سے یورپ والے اخلاق ِکار کی توقع کرتے ہیں ، یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ تھرڈ کلاس کا ٹکٹ لے کر امید رکھیں کہ آپ کو بزنس کلاس کی سروس مہیا کی جائے گی۔ 
 ایک اور بات جس کا ڈھول ہم نہایت تواتر کے ساتھ اپنے کالموں میں پیٹتے ہیں کہ باہر کے ملک میں وزیر اعظم اپنا کام خود کرتا ہے، اپنی چھتری خود اٹھاتا ہے ، اپنے سامان کی خود حفاظت کرتا ہے لیکن ہم نے اِس کام کے لیے نوکر رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ اعتراض بھی درست ہے مگر یورپ کے جو وزیر اعظم اپنی چھتریاں اٹھائے پھرتے ہیں وہی وزیر اعظم اسرائیل کی بربریت کے بھی حامی ہیں۔جس اطمینان کے ساتھ یہ اپنا بریف کیس اٹھاتے ہیں اسی اطمینان کے ساتھ یہ بے گناہ شہریوں پر بمباری کا حکم بھی جاری کرتے ہیں ۔جس امریکہ کی تعریفیں کرتے ہماری زبانیں نہیں تھکتیں، اس امریکہ سے زیادہ تباہی اور بربادی کسی دوسرے ملک نے نہیں مچائی ۔ جس یورپ کے نظام انصاف کی دہائی دیتے ہوئے ہم ہلکان ہوئے جاتے ہیں وہ یورپ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کان لپیٹ کے بیٹھا ہے حالانکہ یہ سیلاب اس موسمیاتی آلودگی کا نتیجہ ہے جس کے ذمہ دار یورپ اور امریکہ ہیں۔ٹھیک ہے ہم میں ہزار خرابیاں ہیں ، ٹریفک کے اشارے توڑتے ہیں ، ٹائروں کو آگ لگاتے ہیں ، مذہبی انتہا پسندی کو لگام نہیں ڈال سکے، سیاحت کی الف بے کاہمیں نہیں پتا،کام چور بھی ہیں ، جذباتی بھی ہیں مگر کم از کم دنیا کی تباہی میں ہمارا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ نہ ہم موسمیاتی آلودگی کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہم نے جنگوں میں لاکھوں کروڑوں بے گناہ لوگ مارے ہیں ۔ لہذا آج کے بعد پلیزکوئی یہ نہ کہے کہ جیسا پاکستان میں ہوتا ہے ویسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا۔مائی فٹ!


مضمون نگار معروف کالم نویس اور تجزیہ نگار ہیں۔
 [email protected]