اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 05:37
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے السلام علیکم نیا سال، نیا عزم نیا سال مبارک اُمیدِ بہار اے جذبہء دل معراج النبیﷺ   علم کی شمع روشنی قومی ترانے کے خالق ابوالاثرحفیظ جالندھری نئی زندگی سالِ نو،نئی اُمید ، نئے خواب ! کیا تمہیں یقین ہے صاف توانائی ، صاف ماحول پانی زندگی ہے! تندرستی ہزار نعمت ہے! قہقہے اداریہ  ہم ایک ہیں  میرے وطن داستان ِجرأت پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کامیابی کی کہانی  امتحانات کی تیاری ہم ہیں بھائی بھائی ! حکایتِ رومی : جاہل کی صحبت  حسین وادی کے غیر ذمہ دار سیاح مثبت تبدیلی  چچا جان کا ریڈیو خبرداررہیے! ستارے پانی بچائیں زندگی بچائیں! قہقہے بسم اللہ الرحمن االرحیم پہلی بات  السلام علیکم ورحمتہ اللہ ! زندہ قوم  قرار دادِ پاکستان پاکستان سے رشتہ کیا رمضان المبارک   عید مبارک! عید آئی  پیاری امّی! بوجھو تو جانیں! موسم کے رنگ مقصد ِحیات زیرو ویسٹ چیلنج فضائیں وطن کی ہمارے پانی آباد رہیں! 22 مارچ پانی کے عالمی دن پر خصوصی تحریر انگور پاکستان کا قومی جانور مارخور 3 مارچ ... ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پرخصوصی تحریر قہقہے اداریہ  موسموں کے رنگ زمین کا زیورزمین کا زیور نئی کتابیں، نیا جذبہ بہار ریحان کا اسکول بیگ اپنا کام خود کیجیے! ننھے بھیڑیے کی عقل مندی جرأت کے نشان میری پہچان پاکستان آؤ کھیلیں! چاند پہ کمند پاکیزگی و طہارت کا پیکر اُم المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؓ پاکیزگی و طہارت کا پیکر اُم المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؓ یتیم بچے اور ہمارا معاشرہ ماریانہ ٹر ینچ کی سیر ڈھینچو گدھا اور کالابیل قدرتی ماحول کا تحفظ  قہقہے
Advertisements

ہلال کڈز اردو

اداریہ : مارچ 2024

مارچ 2024

پیارے بچو!کیسے ہیں آپ ؟اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔مارچ کا شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اس ماہ کی 23 تاریخ ’یومِ پاکستان‘ کہلاتی ہے۔ 23 مارچ 1940کو برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے لاہور کے منٹوپارک (جہاں آج     مینارِ پاکستان اپنی ساری بلندیوں کے ساتھ کھڑا ہے) اکٹھے ہوکر قائداعظم کی قیادت میں قرار داد ِ پاکستان منظورکی تھی۔
اس قرارداد کے ذریعے انہوں نے ہندوستان میں اپنے لیے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا یہ مطالبہ دراصل علامہ محمد اقبال ؒ کے  علیحدہ وطن کے اس تصور کو حقیقت کا روپ تعبیر دینے کا عزم تھا جو انہوں نے 1930 میں خطبہ الٰہ آباد میں پیش کیا تھا۔علامہ محمداقبالؒ نے اپنے اس تاریخی خطاب میں فرمایا تھا کہ مسلمان اور ہندو یکسر دو الگ قومیں ہیں اور ان کا اکٹھے رہنا ناممکن ہے۔اس مسئلے کا واحد حل مسلمانوں کےلیے الگ مملکت کا قیام ہے۔
23مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے شاعرِ مشرق کے اس تصور کواپنی منزل قراردیا تو ہر طرف ’’ لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پا کستان اور پاکستان کا مطلب کیا ... لا الہ الااللہ‘‘ کی گونج بلند ہوئی۔ برصغیر کے طول و عرض میں ایسا عظیم الشان جذبہ پیدا ہوا جس کے سامنے انگریزوں کی کوئی تدبیر چل سکی نہ ہندوئوں کی کوئی مکاری کام آسکی۔وہ سب کو شکست دیتے ہوئے 14 اگست 1947 کو اپنی منزل پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ 
 ساتھیو!جس مقام پر قراردادِ پاکستان منظور کی گئی وہاں یادگار کے طور پر مینار ِپاکستان تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مینار اتحاد ویکجہتی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ جدوجہد پاکستان کے دوران پیش کی جانے والی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔یہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہم نےاتحاد،ا یمان اور تنظیم کے جن اصولوں پر عمل کر کےآزادی کی منزل حاصل کی تھی، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی یہی اصول ہمارے رہنما ہیں۔ 
ساتھیو! پاکستان کی آزادی بہت سی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ اس کے لیے بے شمار افراد لقمہ اجل بنے، ہزاروں بچے یتیم ہوئے اور لاکھوں لوگوں کو ہجرت کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم ان تمام قربانیوں کو یاد رکھیں اورایک سچے پاکستانی کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے پیارے وطن کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کو ہر چیز سے مقدم اور عزیز رکھیں۔ آج سوشل میڈیا کےذریعے پاکستان دشمن عناصر جس طرح ہماری پہچان اور تشخص پر حملہ آور ہیں، قوم کا مستقبل ہونے کے ناتے آپ سب کا فرض ہے کہ آپ اس میدان میں بھی آگے بڑھ کر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ڈٹ جائیں۔
یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو
اب اجازت دیجیے۔ ہمیں آپ کی ای میلز اور خطوط کا انتظار رہے گا۔ اللہ نگہبان!