گزشتہ دنوں ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم، ضلع لیہ، ضلع راجن پور کے سکولوں اور نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کے طلباء و فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔طلبہ و طا لبات نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں فوجی طرزِزندگی اور پاک فوج کی جانب سے قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کمبیٹ ایفی شینسی ٹیسٹ (CET) اور اسالٹ کورس کی تربیت دیکھی۔ طلباء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرکیااور بکتربندگاڑیوں کی سواری بھی کی۔طلبہ و طلبات نے پاک فوج کی بے مثال خدمات کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لگن اور حوصلے کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کا عزم بھی کیا۔
تبصرے