صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے کپر اورمیر پور بتھارو ضلع سجاول میں مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا۔یہ میڈیکل کیمپس ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم کیے گئے۔ میڈیکل کیمپس میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل سپیشلسٹ، ماہرِ امراضِ ناک، کان، گلا، زچہ و بچہ، جلد اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز پر مشتمل ماہر ڈاکٹرز اور عملے نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔
مقامی آبادی کوماں کی صحت اور ماں اور بچوں کی غذائی ضروریات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔کیمپس میں آنے والے افراد کو عام انفیکشنز، حفظان ِصحت، بچوں کی صحت عامہ، بیماریوں کی روک تھام اور رہائشی علاقوں کی صفائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
تبصرے