گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پنوں عاقل ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ جہاںجنرل آفیسر کمانڈنگ پنوں عاقل میجر جنرل عامر امین نے کورکمانڈر کا استقبال کیا۔
کورکمانڈر نے ای ایم ای ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں الخالد ٹینک اور پاک فوج کے زیرِ استعمال دیگر ہتھیاروں اور مشینوں کی مرمت کے لیے دستیاب سہولیات اور مراحل کا جائزہ لیا۔
کورکمانڈر نے نوتنصیب شدہ 2 میگاواٹ سولر پینل کا بھی افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ توانائی کے دیگرذرائع کے استعمال کی افادیت کے پیشِ نظر پاک فوج کی فارمیشنز اور ہیڈکوارٹرز میں سولر پینل کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔کورکمانڈر کے ویژن کے مطابق ایک نئے جسمانی تربیتی مقابلے کی بنیاد رکھی گئی جسے ڈیزرٹ وارفئیرکمپیٹیشن کا نام دیا گیا۔ جس کے اختتام پر ایک سادہ تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسر و جوانوں کوکورکمانڈرنے انعامات و تعریفی اسناد عطا کیں۔
تبصرے