گزشتہ دنوں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے بونیر ، سوات میں دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔بونیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ونٹر فیسٹول میں پاکستان بھر سے 110 بائیکس اور 60 جیپوں نے حصہ لیا۔ جیپ اینڈ بائیک ریلی کے شرکاء نے پنجاب سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور مردان سے گزرتے ہوئے بونیر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایلم ونٹر فیسٹول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے۔ تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے شاندار مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور کی مارشل ڈانس پارٹی نے خٹک ڈانس پیش کیا۔ فیسٹول کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاور کور نے کھلاڑیوں میں سر ٹیفکیٹ، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ شرکاء نے ایوینٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرے