بلوچستان کے ضلع خاران میں ایف سی بلوچستان(سائوتھ)میں معذور اور خصوصی بچوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلاسکول قائم کیا گیاہے جو معذور اور خصوصی بچوں کی تعلیم و ترقی کے لیے ایک خوش آئند سلسلے کا آغاز ہے۔اس سکول میں بصارت وسماعت سے محروم بچوں کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچے بھی زیر تعلیم ہیں۔ اس سکول میں انتہائی پیشہ ورمحنتی اساتذاور انتظامیہ موجود ہیں ، جو بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے علاوہ ان کی جسمانی و ذہنی نشونما کو بھی بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہیہیں اور تمام طلبا کے لیے ایک معاون اور سازگار تعلیمی ماحول کی پرورش کے لیے کوشاں ہیں۔
ایف سی بلوچستان (سائوتھ)اس سکول میں داخل ہونے والے طلبا کے تمام تعلیمی اخراجات بشمول سٹیشنری،یونیفارم اور دیگر ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔مزید برآں تما م تدریسی اور انتظامی عملے کے لیے تنخوائیں بھی فراہم کر رہی ہے۔اس سکول کا قیام بلوچستان میں پسماندہ کمیونٹیز کے لیے تعلیمی مواقع کے ایک نئے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے جس کا مقصد بصارت و سماعت سے محروم ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کی بہترین ممکنہ تعلیم اور دیکھ بھال کرنا ہے اس وقت سکول میں49طلبا زیرتعلیم ہیں جن میں 21بصارت سے محروم، 17جسمانی طور پر معذور اور 11 ذہنی طورپر معذور بچے شامل ہیں خاران کے مقامی لوگوں نے سپیشل چلڈرن سکول کے قیام کو خوب سراہا اور ایف سی بلوچستان (سائوتھ)کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے