,گزشتہ دنوں اوکاڑہ گیریژن میں ''اقبالیات'' کے موضوع پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا جو انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی کے تعاون سے خزیمہ گوہر صدیقی نے دیا۔ تقریب میں افسروں، جوانوں، فیملیز اور مختلف سکولوںوکالجوں کے طلباء نے شرکت کی۔ مہمان مقرر نے علامہ محمد اقبال کے تصور خودی پر روشنی ڈالی۔ اقبال کے خودی کے تصورنے مسلمانوں کو ذاتی اور علمی ترقی کے سفرمیں انمول رہنما ئی فراہم کی۔ لیکچرسے طلباء کو اپنی منفرد طاقتوںاور صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور بے خوف ہو کر اپنے خوابوں اور خواہشات کو آگے بڑھانے کی ترغیب مہیا ہوئی ۔ تقریب کا اختتام سوال و جواب کے تفصیلی سیشن کے ساتھ ہوا جو سامعین کے لیکچر میں دلچسپی کا عکاس ہے۔ آخر میں مہمان مقرر اور انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی کے صدرکو میجر جنرل نیک نام محمد بیگ، گیریژن کمانڈر اوکاڑہ کی جانب سے یا د گار کے طور پر شیلڈ اور کتاب بھی پیش کی گئی ۔
تبصرے