گزشتہ دنوں پاک بحریہ کی بحری مشق سی اسپارک 24 کراچی میں منعقد ہوئی۔ مشق کا مقصد جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سمندری چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا تھا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی افتتاحی بریفنگ میں شرکت کی۔مشق میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس بشمول بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور UAVs نے حصہ لیا۔ یہ مشق پاک بحریہ، سپیشل فورسز، پاک میرینز کے ساتھ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیPMSA، پاک فوج اور پاک فضائیہ کا مشترکہ منصوبہ تھا۔
بعد ازاں نیول چیف نے اورماڑہ میں واقع جناح نیول بیس اور سمندر میں کام کرنے والے نیول جہازوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مادر وطن کے ناقابل تسخیر بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت، بلند حوصلے اور دائمی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تبصرے