گز شتہ دنوں ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔60 گھنٹے کی سخت " طویل مشق" کا مقصد شرکاء کی طرف سے تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔مشق میں پاک فوج کی سات ٹیموں اور دوست ممالک بشمول بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے27فروری 2024تک کی گئی۔ گزشتہ برسوں کے دوران اس مشق نے دوست ممالک کے لیے ایک انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ فوجی سرگرمی کے طور پر بہت اہمیت حاصل کی ہے۔
تقریب سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف نے مشق کے مختلف مراحل کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی برداشت اور بلند حوصلے پر حصہ لینے والی ٹیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس طرح کی مشقوں کے دوران باہمی سیکھنے کے عمل کو سراہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ صحیح فورم ہے، جو پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور تمام حصہ لینے والے سپاہیوں کی حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے ۔ پاک فوج نے کردار، جرأت اور قابلیت کی صفات کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے جو کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور طریقے سے عملی طور پر بھی دکھایا ہے۔
آخر میں آرمی چیف نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انفرادی اور ٹیم ایوارڈز تقسیم کئے۔ مشقوں میں شامل ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔قبل ازیں آمد پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
تبصرے