گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوسرے عالمی دفاعی شو کے سلسلے میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے سٹریٹجک ،سکیورٹی امور اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستان کی مختلف تنظیموں کے سٹالز کا دورہ بھی کیا اور ورلڈ ڈیفنس شو میں الفتح II میزائل سٹال کا افتتاح کیا۔
چیئرمین نے جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل سٹاف سعودی عرب اور لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطر، چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز، سے بھی ملاقاتیں کیں۔
تبصرے