اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 08:00
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُرعزم پاکستان سوشل میڈیا اور پرو پیگنڈا وار فئیر عسکری سفارت کاری کی اہمیت پاک صاف پاکستان ہمارا ماحول اور معیشت کی کنجی زراعت: فوری توجہ طلب شعبہ صاف پانی کا بحران،عوامی آگہی اور حکومتی اقدامات الیکٹرانک کچرا۔۔۔ ایک بڑھتا خطرہ  بڑھتی آبادی کے چیلنجز ریاست پاکستان کا تصور ، قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں قیام پاکستان سے استحکام ِ پاکستان تک قومی یکجہتی ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت نوجوان پاکستان کامستقبل  تحریکِ پاکستان کے سرکردہ رہنما مولانا ظفر علی خان کی خدمات  شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن ہو بہتی جن کے لہو میں وفا عزم و ہمت کا استعارہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کرگئے جو نام روشن قوم کا رمضان کے شام و سحر کی نورانیت اللہ جلَّ جَلالَہُ والد کا مقام  امریکہ میں پاکستا نی کیڈٹس کی ستائش1949 نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور  چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد چین کے نائب وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024کی کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب  پاک بحریہ کی میری ٹائم ایکسرسائز سی اسپارک 2024 ترک مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں ''اقبالیات'' پر لیکچر کا انعقاد صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد  بلوچستان کے ضلع خاران میں معذور اور خصوصی بچوں کے لیے سپیشل چلڈرن سکول کاقیام سی ایم ایچ پشاور میں ڈیجٹلائیز سمارٹ سسٹم کا آغاز شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کما نڈر پشاور کورکا ضلع شمالی و زیر ستان کا دورہ دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کمانڈر کراچی کور کاپنوں عاقل ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج میں پری انڈکشن فزیکل ٹریننگ مقابلوں اور مشقوں کا انعقاد  چھور چھائونی میں کراچی کور انٹرڈویژ نل ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2024  قائد ریزیڈنسی زیارت میں پروقار تقریب کا انعقاد   روڈ سیفٹی آگہی ہفتہ اورروڈ سیفٹی ورکشاپ  پی این فری میڈیکل کیمپس پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں مشترکہ فوجی مشقیں طلباء و طالبات کا ایک دن فوج کے ساتھ روشن مستقبل کا سفر سی پیک اور پاکستانی معیشت کشمیر کا پاکستان سے ابدی رشتہ ہے میر علی شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی کا دورہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی  ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ آر ایچ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر دفاع کی یوم پاکستان میں شرکت اور آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی سٹاف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ  آرمی چیف کا بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ  پاک فوج کی جانب سے خیبر، سوات، کما نڈر پشاور کورکا بنوں(جا نی خیل)اور ضلع شمالی وزیرستان کادورہ ڈاکیارڈ میں جدید پورٹل کرین کا افتتاح سائبر مشق کا انعقاد اٹلی کے وفد کا دورہ ٔ  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  ملٹری کالج سوئی بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد جشن بہاراں اوکاڑہ گیریژن-    2024 غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ پاک فوج کی جانب سے مظفر گڑھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پہلی یوم پاکستان پریڈ پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد حق خودرادیت ۔۔۔کشمیریوں کا بنیادی حق استصوابِ رائے۔۔مسئلہ کشمیر کا حتمی حل انتخابات کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال سالِ رفتہ، جموں وکشمیر میں کیا بدلا یکجاں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ایک شاندار فضائی حربی معرکہ حسینہ واجد کی اقتدار سے رُخصتی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز شائننگ انڈیا یا  ہندوتوا دہشت گرد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل امیدوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کلام اقبال مدارس رجسٹریشن۔۔۔حقائق کے تناظر میں اُڑان پاکستان پاکستان میں اردو زبان کی ترویج وترقی امن کی اہمیت مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثارکروں ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن بڑھتی ہوئی آبادی، درپیش مسائل اور ان کا حل تھیلیسیمیا سے بچا ئوکیسے ممکن ہے ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج سانحہ مشرقی پاکستان مفروضے اور حقائق - ہلال پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کردہ ایک موثر سعی لا حاصل کا قانون یہ زمانہ کیا ہے ترے سمند کی گرد ہے مولانا رومی کے افکار و خیالات کشمیر جنت شہید کی آخری پاکستان کا مستقل آئین۔1973 بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کویت کا سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ البرق ڈیژن اوکاڑہ کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کور کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہّ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ کا مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں تقریبِ بزمِ اقبال کاانعقاد ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم ِوالدین کی تقریب آل پاکستان ایف جی ای آئی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب 2024ء اوکاڑہ گیریثر ن، النور اسپیشل چلڈرن سکول کے بچوں کے لیے یومِ پاکستان، عزم ِنو کا پیغام 40 ء کا پیمان، 47ء کا جذبہ 2025 کا وَلوَلہ حال و مقام قراردادِ پاکستان سے قیام ِپاکستان تک مینارِ پاکستان: فنِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ قبائلی علاقوں کی تعمیر نو میں پاک فوج کا کردار ڈیجیٹل حدبندی: انفرادی ذمہ داری سے قومی سا لمیت تک امن کے لیے متحد پاکستان نیوی کی کثیر الملکی مشق اور امن ڈائیلاگ ماہ رمضان اور محافظین پاکستان  نعت شریف سرمایۂ وطن لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید (ستارہ بسالت) شمالی وزیرستان ۔پاک دھرتی کے چنداور سپوت امر ہوئے اے شہیدو تم وفاکی کائنات ہو سرحد کے پاسبان زیرو ویسٹ مینجمنٹ، وقت کی ایک ضرورت پاکستان کے سر کا تاج گلگت  بلتستان ماضی و مستقبل حجاب است ۔ پریشان اور غمگین ہونا چھوڑیے بلوچستان کے ماتھے کا جھو مر زیارت  مایہ ناز انٹرنیشنل ایتھلیٹ نیوٹن اور سائنس رومی اور اقبال کی فلسفیانہ بحث رشتوں کی اہمیت یومِ یکجہتی کشمیر اہل پاکستان کا فقید المثال دن قرار دادِ پاکستان چیف آف نیول سٹاف بنگلہ دیش کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  ریاستی سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع ہنگری، کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ سعودی عرب   چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد  بنگلہ دیش کے چیف آف دی نیول سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی اسٹاف کا نوجوان طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب چیف آف آرمی سٹاف کادورۂ بلوچستان  نویں کثیر الملکی ہم ایک ہیں، مضبوط ہیں بھارت میں مذہبی انتہا پسندی ہندو توا کا اسلامو فوبیا سازشی نظریہ مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج بھاری قیمت چُکا رہی ہے سوشل میڈیا پر فینٹم سڑائیکس کی بھارتی حکمت عملی پاک-بنگلہ دیش تعلقات؛ سرد مہری سے شراکت داری تک یوم پاکستان پریڈ: ملی یکجہتی اور تحفظ کی عکاس   یوم پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں یہ جنگ عام جعفر ایکسپریس حملے کے جائے وقوعہ کی آنکھوں دیکھی کہانی قدرتی وسائل، فنی تعلیم اور انسانی سرمایہ کاری فضا سبز انقلاب: بلوچستان میں امید کا سفر علامہ اقبال اور آج کا مسلم نوجوان پاک فوج کا صحت کے حوالے سے قومی کردار آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود میں پاک فوج کا کردار وطن کے باوقار نڈر بچے وطن پہ نثار ہوتے ہیں خوشبوئے شہادت شہید سپاہی راجہ عمیر ناصرکی داستان شجاعت ماحولیاتی بحران اور اسلامی تعلیمات عالمی یوم ارض اور ہماری ذمہ داری پولیو فری پاکستان  ایک صحت مند مستقبل کی جانب سفر نوجوانو ہو تم رمضان کی اصل روح مع دینی و دنیاوی فوائد اجتماعی بھلائی کا المیہ آفوش سے افسوس کلب تک  باکسنگ کے نامور کھلاڑی صوبیدار محمد سعید بالی ایسا بھی ہوتا ہے سانحۂ جعفر ایکسپریس۔ بہادری کی ایک اور داستان ہیں ٹکڑے یومِ پاکستان پریڈ کی تاریخ حُبّ الوطنی اور قومی جو ش و جذبے کا دن یوم پاکستان پریڈ جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیر دفاع کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات جنرل ساحر شمشاد سے بحرین کے کمانڈر کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپور چھائونی کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف کابنوں چھائونی پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد بنوں کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپور چھائونی کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات سربراہ پاک فضائیہ کا سلطنت عمان کا دورہ  ازبکستان کے دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات  پی اے ایف کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز پر فضائی فائرمشقوں کا انعقاد ملتان کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کمانڈر کراچی کورکا پنوں عاقل، گابر، سوریاں اور رحیم یار خان کا دورہ ملٹری کالج جہلم میں اُردن کے طلبا کے وفد کی آمد ملٹری کالج جہلم میں کشمیر کے حوالے سے تقریب کی روداد آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ سرٹیفکیشن تقریب ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور کا طلباء سے خطاب
Advertisements

ہلال اردو

بھارت او ر مذہبی اقلیتیں  

مارچ 2024

اگر میں یہ کہوں کہ آج کے اس جدید ترقی یافتہ دور میں بھارت بدترین اخلاقی پسماندگی اور اندرونی طور پر خلفشار کا شکار ہے تو یہ ہرگز مبالغہ آرائی نہ ہو گی۔ بھارت سمیت عالمی سطح پر رونما ہونے والے چند حالیہ واقعات میرے اس خیال کو بجا طور پر تقویت دینے کے لیے کافی ہیں۔ ان واقعات سے یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں کہ بھارت اب ایک سیکولر ملک کے بجائے نازی ریاست بنتی جا رہی ہے جہاں سیاسی، معاشرتی اور اخلاقی پستی کے ساتھ ساتھ مذہبی اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں ، نہ انہیں جینے کا بنیادی حق حاصل ہے ۔ 



26 جنوری 1950ء وہ دن تھا جب بھارت نے خود کو ایک ری پبلک (جمہوریہ) قرار دیا۔بلاشبہ یہ بھارت میں بسنے والے تمام لوگوں کو بلاتفریق بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم دن تھا۔حال ہی میں بھارت میں یوم جمہوریہ منایا گیا تو میری آنکھوں کے سامنے بھارت میں وسیع پیمانے پربڑھتی ہوئی مذہبی منافرت اور اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم آ گئے۔ سوچا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے موجودہ کردار کو ذرا حقائق کی روشنی میں پرکھ لوں تاکہ اس کا اصل چہرہ دنیا پر آشکار ہو جائے۔ 
بھارت سیکولر ریاست ہے اورنہ ہی جمہوری روایات کی پاسدار ایک جمہوریہ،بلکہ اب تو یہ ایک فاشسٹ ریاست بن چکی ہے ۔ان بنیادی مفروضوں کو سچ ثابت کرنے کے لیے بہت سارے دلائل دیے جا سکتے ہیں۔ آغاز کرتے ہیں بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی سے۔ذرا تصور کریں کہ جس ملک کا وزیر اعظم آر ایس ایس جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کا تاحیات ممبرہو، بھلا وہ ملک صحیح معنوں میں کیسے  جمہوری اقدار کا امین ہو سکتا ہے۔ 
 بھارت کو اخلاقی پستی کی طرف لے جا نے والی دوسری بڑی وجہ ''ہندوتوا'' نظریے کا پرچار ہے۔ کوئی بھی بھارتی ادارہ چاہے وہ میونسپلٹی کے دفاتر ہوں، بزنس یا ٹریڈ یونیزہوں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوں یا پھر میڈیا اور تعلیمی ادارے، سبھی آر ایس ایس کے زیر اثر ہیں ۔ شدت پسند ہندو گروہ ریاستی سرپرستی میں انہیں اپنے مذموم اور مکروہ مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اگر کوئی ادارہ حکومتی ارکان کے خلاف آواز اٹھائے تو اسے بزور قوت دبا دیا جاتا ہے۔حکومت اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے عدالتوں کا بھی خوب استعمال کرتی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370کی منسوخی اور بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر میں بھارتی عدالتوں کا جانبدارانہ کردار کھل کر سب کے سامنے آ چکا ہے۔ 
 بھارت کو ایک فاشسٹ ریاست بنانے میں بھارتی آئین کی کچھ شقوں کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔کئی شقیں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی نفی کرتی ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے اکثر بھارتی قوانین میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دوسرے اور تیسرے درجے کے شہری لکھا جارہا ہے۔ حال ہی میں آسٹریلیا کی South Wales Parliament کے زیر انتظام ایک گول میز کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔کانفرنس نے اپنے اعلامیے میں بھارت سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میںجاری بھارتی ظلم و ستم،ماورائے عدالت قتل، دہشت گردی، مذہبی منافرت پھیلانے اور معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بنیاد پر بھارت کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیا۔  
''شائننگ انڈیا'' جیسا نعرہ بھی بھارت کے زوال اور اخلاقی پستی کا ایک اہم جزوبن کر ابھرا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارت کے اندر ایک مہم چلائی گئی جس کا عنوان تھا، ''مودی ہے تو ممکن ہے''۔ شائننگ انڈیا کے تحت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو طاقت کا استعارہ بنا کر لوگوں کی قسمت کے ساتھ جوڑ ا گیا اور پھر انہیں باور کرایا گیا کہ ان کے تمام مسائل کا حل صرف مودی حکومت اور بی جے پی کے پاس ہے۔جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ نریندر مودی سمیت بھارت کی کئی پر اثر شخصیات ہندو عوام کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے محض استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو کروڑوں ہندوئوں کی املاک اور وسائل پرقابض ہیں۔ Oxfamکی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2012ء سے 2021ء تک کے درمیانی عرصے میں بھارت کی کل آبادی کے صرف ایک فیصد لوگ ،40فیصد ملکی وسائل پر قابض ہیں۔ بالفاظ دیگر مودی سمیت بھارت کے صرف چندافراد ایسے ہیں جو ملکی دولت کا چالیس فیصد کنڑول کرتے ہیں جبکہ بھارتی عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دولت کی اس غیر منصفانہ تقسیم نے بھارت کو معاشی اور سیاسی طور پر مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا ہے۔ یہ طبقاتی کشمکش ملک بھر میں بے چینی، افراتفری ،باہمی نفرت اور شدت پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔ 
مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں پر ڈھایا جانے والا ظلم و ستم اور بربریت بھارتی جمہوریہ کے کردار پر ایک اور سوالیہ نشان ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے اندر شدید نفرت پید اکر دی ہے جس کی بدولت بھارت میں پر تشدد واقعات میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔ 
 مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارتی حکومت اپنے مکروہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کر سکتی ہے۔ انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھانے والے نامور صحافی عرفان مہراج اور خرم پرویز جیسی سماجی شخصیات کی گرفتاریاں ظلم و ستم کی چند مثالیں ہیں۔ بھارت نے گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر میں G-20کانفرنس کا انعقاد کیا تو اس میں Tourism Working Groupکے چند نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اپنی سفارشات میں کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب پوری وادی میں ظلم و ستم اور بربریت زوروں پرتھی۔ اپنی رپورٹ میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست دم توڑنے والے 126  افراد کے ساتھ ساتھ 1673 ماورائے عدالت قتل ہونے والوں کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشافات بھی کیے ۔ مزید یہ کہ  رسل ٹریبونل بہت پہلے ہی یہ انکشاف کر چکا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کواسرائیل کی طرز پر اپنی ایک کالونی بنانے کی کوشش کررہا ہے جو کہ اس کے فاشسٹ عزائم کی ایک واضح مثال ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کئی حربے استعمال کرتا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں''را'' نے اپنی ذیلی تنظیموں کے توسط سے دنیا بھر میں ان تمام افراد اور تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے جو انسانی حقوق کی بھارتی پالیسیوں کے سخت ناقد ہیں۔ ان میں میڈیا کے نمائندے، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مخالفین شامل ہیں۔کینیڈا میں سکھ مذہبی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ حال ہی میں راہول گاندھی کو دی جانے والی دو سال کی سزا حکومت کی حزب اختلاف کوبزور قوت زیر کرنے کی ایک تازہ مثال ہے ۔ 
اپنی مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت بڑی مہارت کے ساتھ ''پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن لائ'' کا استعمال کررہی ہے۔ اس قانون کی رو سے حکومت کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ ریاستی سطح پر کسی بھی طرح کے ڈیٹا بیس تک فوری رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ اپریل 2023ء میں یہ دائرہ کار بڑھا کر سوشل میڈیا تک کر دیا گیا تھاجس کو استعمال کرنے کے لیے ایک اور قانون Intermediary Guidelines and Digital Media Ethics Code Amendment Rule 2023کا سہارا لیا گیا۔ یہ قوانین میڈیا اور سوشل میڈیا کی آزادی پر قدغنیں لگاکر ان کا دائرہ کار محدود کر دیتے ہیں۔ان قوانین کی رو سے حکومت اپنے خلاف استعمال ہونے والی ہر معلومات ، مواد اور اس کی سوشل میڈیا پر کی جانے والی تشہیر پر مکمل نظر رکھ سکتی ہے۔ 
 8اگست 2022ء کو بی بی سی نے ایک مضمون شائع کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف میوزک کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مسلمانوںمیں شدید مایوسی پھیل رہی ہے ۔ مضمون کے مطابق یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کر کے ایسے گانوں،ملی نغموں اور الفاظ کی تشہیر کی جا رہی ہے جو مسلمانوںکے مذہبی جذبات ابھارتے ہوئے ان کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں۔ عام طور پر ایسے نغموں میں کچھ اس طرح کے الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے:If you want to live in india, learn to say 'Vande Mataram.' 
بھارت میں دیگر مذہبی اقلیتوں کو بزور قوت ہندو بنانے کے کئی واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ان میں عیسائی سر فہرست ہیں۔ انہیں مذہب چھوڑنے کے لیے اکسانے کی خاطر مختلف ریاستی ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔
بھارت تاجروں اور مزدوروں کے لیے بھی محفوظ ملک نہیں ہے۔بزنس اینڈ ہیومن رائٹس ریسورس سنٹر کی ایک رپورٹ واضح کرتی ہے کہ صرف 2022ء میں بھارت کے اندر ایسے مزدور وں کے خلاف درج کیسوں کی تعداد 54 ہے جو کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ان میں بیرونِ ممالک سے آنے والی اکثریت لیبر کلاس غیرمسلم تھی جنہیں شر پسند ہندوئوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو شر پسند یہ بھی بر ملا کہتے ہیں کہ تجارت پر صرف ہندوئو ں کا حق ہے۔Clarion India کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ''وشوا ہندو پرشاد'' نامی گروہ کے کچھ مسلح افراد نے 14جنوری 2023ء کو  Sri Mahalingeshwara Temple کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر چند بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے جن پر درج تھا : ''بھارت میں صرف ان لوگوں کو تجارت کی اجازت ہو گی جو ہندو مذہب اور روایات پر پکا یقین رکھتے ہیں۔'' 
بھارت میں مسلمانوں کی املاک کو بزورقوت ہتھیانے کے کئی واقعات بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔ 27دسمبر 2022ء کو مادھو پردیش حکومت کی جانب سے مقامی مسلمان خاندانوں کو ایک نوٹس بھجوایا گیا جس میں انہیں Ujjainکے قریبی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ وہاں کمبھ میلے  (Kumbh Mela) کا  انعقاد کیا جاسکے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ اترا کھنڈ میں بھی دیکھنے کو ملا۔  20 دسمبر 2022ء کو اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے چار ہزار مسلمان خاندانوں کو حکم دیا کہ وہ ہلدوانی کے قریب کا علاقہ خالی کردیں ۔جب ایسا نہ کیا گیا تو ان پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ نتیجتاً  ہزاروں مسلمان بے گھر ہو گئے ۔



 حال ہی میں انڈین بزنس ایسوسی ایشن نے نیو جرسی میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا جس میں ایک بل ڈوزر کو اس طرح سجایا گیا تھا کہ اس پر نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کی تصاویر آویزاں تھیں۔ بل ڈوزر سر عام دکھا کر مسلمانوں کواُن کے گھروں کی مسماری کے واقعات کی یاددہانی کرائی گئی ۔ گویا یہ قوت اور طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک انوکھا طریقہ تھا تاکہ بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر واضح کر دیا جائے کہ مودی حکومت بھارت میں ہندوحاکمیت اعلیٰ قائم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
 ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کو بھارتی انتظامی شعبوں سے دور کیا جا رہا ہے۔  ہندوئوں کے بعد مسلمان بھارت کی سب سے بڑی قوم ہے جبکہ وہاں ان کے لیے پولیس، افواج، اورپارلیمانی فورسز میں آنے پر پابندی عائد ہے۔ چند سال پہلے تک یہ سب انتظامی شعبوں میں ہوتا تھامگر بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اب یہ دائرہ کار پھیل کر سیاست اور منتخب اسمبلیوں تک جا پہنچا ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مسلمان ممبران کی تعداد انتہائی کم ہے۔ گجرات کا تو یہ عالم ہے کہ وہاں  2007سے 2017تک سیاسی دور میں ایک بھی مسلمان منتخب نہ ہوسکا۔اگست 2022ء میں بھارتی حکومت کی جانب سے 32صفحات پر مشتمل ایک مسودہ منظر عام پر آیا جس کا نام تھا؛ Hindu Rashtra Statute Draft۔ اس مسودے میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے حق رائے دہی کو محدود کر دیا گیا ہے ۔ 
 مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر کے انہیں دہشت گرد قرار دینا بھی معمول کی بات ہے۔ ہندو سیاسی رہنما آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا بیان داغ دیتے ہیں جس سے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ 2020ء میں بی جے پی کے ایک رہنما نے کچھ اس طرح کے الفاظ کہے تھے: ''جب تک دنیا میں اسلام موجود ہے، دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔''
بھارت تو ایک طرف ،دیگر یورپی ممالک میں بھی مسلمانوں کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 18ستمبر 2022ء کو دی گارڈین نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ برطانیہ میں ہندو مسلم فساد معمول بنتا جا رہا ہے جس کا آغاز ہندوئوں کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ ہندو مسلمانوں کو دیکھ کر ''جے شری رام'' کے نعرے لگا نا شروع کردیتے ہیں جس سے ان کے درمیان بدکلامی ہوتی ہے اور بات جھگڑے تک چلی جاتی ہے۔ 
دنیا بھر میں ہونے والی یہ تمام کارروائیاں اور واقعات واضح کرتے ہیں کہ بھارتی پالیسیاں خطے میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ضرورت ا س امر کی ہے کہ عالمی برادری  اس معاملے کو سنجیدہ لے اور بھارت کی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرے تاکہ بے لگام بھارتی پالیسیوں کو لگام دی جا سکے ورنہ خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔



مضمون نگار شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور قومی و بین الاقوامی موضوعات پر مضامین لکھتی رہتی ہیں۔

[email protected]