اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 00:31
اداریہ نومبر 2023 تُو شاہیں ہے! نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید  اپنے ناخنوں کا خیال رکھیں! گائوں کی سیر فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  قہقہے اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب اداریہ : نومبر 2024 اقبال  ؒ کا خواب اور اُمید کی روشنی پیغام اقبالؒ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ! جلد بازی صبر روشنی ہے! کامیابی فلسطین کے بچوں کے نام پانی والا جن ماحول دوستی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل داداجان کا ٹی وی ناں
Advertisements

ہلال کڈز اردو

پُرعزم ہیں ہم !

فروری 2024

” امی! آپ میری آنکھوں پر روزانہ بوسہ کیوں دیتی ہیں ؟“صارم نے تجسس سے اپنی امی سے پوچھا۔
” کیونکہ مجھے میرے بیٹے کی بڑی بڑی نیلی آنکھیں بہت پسند ہیں۔ “ صارم اپنی امی کی بات سن کر مسکرانے لگا۔
” امی! میرے ہم جماعت بھی یہی کہتے ہیں اور میرے اساتذہ تو کہتے ہیں کہ صارم! تمہاری آنکھوں میں کچھ کر دکھانے کا عزم جھلکتا ہے اور امی جانتی ہیں مجھے اپنی آنکھیں کیوں پسند ہیں ...“
” کیوں... ؟ “ امی کی آنکھوں میں تجسس تھا۔
” کیونکہ میری آنکھیں مجھے میرے بابا کی یاد دلاتی ہیں۔ “
” امی! بابا جان کی آنکھیں بھی نیلی تھیں نا؟ “
” جی صارم! تمہارے بابا کی بھی آنکھیں تمہاری آنکھوں کی طرح گہری اور نیلی تھیں۔ “ صارم کے بابا کے تذکرے پر اس کی امی کی آنکھیں بھرآئیں۔ انہیں اپنے شوہر کی یاد ستانے لگی جنھیں بھارتی فوج پندرہ سال پہلے آزادی کا نعرہ بلند کرنے کے جرم میں اٹھا کر لے گئی تھی اور جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا کہ وہ زندہ بھی ہیں کہ جام شہادت نوش کرچکے ؟
ابھی صارم اور اس کی امی کے درمیان یہ بات چیت جاری ہی تھی کہ پڑوس سے آہ وبقاء کی آوازیں آنے لگیں ۔
” اللہ خیر! ‘‘امی اور صارم دوڑتے ہوئے باہر آئے۔ سامنے جو منظر تھا وہ دل دہلا دینے والا تھا ۔ 
دس سال کی معصوم حبا چیخ رہی تھی۔ ”امی! میری آنکھیں جل رہی ہیں۔ کچھ کریں... امی جان کچھ کریں... مجھے کچھ نظر نہیں آرہا... میرے سامنے اندھیرا پھیل گیا ہے۔ “ حبا کی امی بے بسی کے انداز میں کھڑی تھیں۔ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک کر بہہ رہے تھے۔ 
حبا پڑوس کے گھر میں رہتی تھی۔ صبح جب وہ  اپنی امی کے ساتھ بازار جارہی تھی تو ہشاش بشاش تھی۔  
جب وہ بازارسے واپس آرہی تھی تو بھارتی فوج نے اچانک دکانداروں پردھاوا بول دیا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر تشدد کیا اور دکانوں کا سامان الٹ پلٹ کرنا شروع کردیا۔ چند نوجوانوں نے ردعمل دکھایا تو ان پر فائرنگ شروع کردی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فوج کے اَور ٹرک بھی آگئے۔ ان کے ہاتھوں میں ایسی گنیں تھیں جو      چھوٹی چھوٹی گولیوں کی بوچھاڑ سے لوگوں کے جسم چھلنی کردیتی تھیں۔انہیں پیلٹ گنیں کہا جاتا ہے۔ حبا بھی ان کی زد میں آگئی۔ اس کی معصوم آنکھوں میں گولیاں پیوست ہوچکی تھیں۔ چہرہ بھی چھلنی تھا۔ اس کی ماں اسے اپنے ہاتھوں میں لیے بڑی مشکل سے گھر پہنچی تھیں اور اب بے بسی کی تصویر بنی کھڑی تھیں۔
” حبا! مَیں صارم ہوں۔ تم مجھے بھائی کہتی ہو نا تو تم میری بات سنو !‘‘ صارم نے آگے بڑھ کر اسےکہا۔
 ” حبا! تم کشمیر کی بہادر بیٹی ہو، حوصلہ کرو، دشمن ہم پر پیلٹ گنوں کا استعمال ہی اس لیے کرتا ہےتا کہ ہمارے حوصلے پست ہو جائیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں۔ ہم اپنی آزادی لے کر رہیں گے۔ “
صارم کی بات سن کر حبا کو کچھ حوصلہ ملا اور اس نے تکلیف کے باوجود رونا بند کردیا ۔ حبا کی حالت دیکھ کر وہاں موجود ہرکسی کا خون کھول اُٹھا تھا۔
صارم نے اپنا بازو ہوا میں لہرایا اوراحتجاج کی صدا بلند کردی۔ وہ بے خوف و خطر بازار کی طرف نکل گیا۔ اس کے ساتھ بہت سے دوسرے کشمیری بھی اُٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ جوں جوں وہ بازار کی طرف بڑھ رہے تھے، لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا۔ بازار میں بھارتی فوج کرفیولگائے، گنیں اٹھائے ہوئے کھڑی تھی۔ کشمیری نہتے تھے مگر کسی کے دل میں کسی قسم کا خوف نہ تھا۔ 
صارم سب سے آگے تھا۔ لوگوں نے کشمیر اورپاکستان کے جھنڈے بھی نکال کرلہرانے شروع کردیے۔ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، ’’لے کے رہیں گے آزادی‘‘ ، ’’توڑ کے رہیں گے جبر کی زنجیریں‘‘کے نعرےبلند کرتے وہ سب بازار میں داخل ہوگئے۔ 
بازاربالکل سنسنان تھا۔ صرف بھارتی فوج کی گاڑیاں نظر آرہی تھیں۔ ریلی جونہی وہاں پہنچی بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کی وجہ سے بہت سے کشمیری نوجوان شہید اور زخمی ہوگئے۔ صارم کی نیلی آنکھیں بھی پیلٹ گنوں کی بوچھاڑ سے چھلنی ہوگئیں۔ وہ نیچے گرا لیکن اس آنکھوں میں آزادی کی روشنی کم نہ ہوئی ۔ وہ روشنی جسے بھارتی فوج گزشتہ سات دہائیوں سے ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اتنے مظالم کے باجود اس کی تابناکی میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہاہے۔
دشمن جتنے بھی کر لے ہم پر ستم 
پست نہیں کرسکتا ہمارے عزم 
آنکھوں کا نور تو ہے معمولی چیز 
آزادی پر وار دیں گے اپنی جانِ عزیز 
پیارے بچو!بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ہر کشمیری کا یہی عزم ہے۔ دنیا کا کوئی جبر اور ہتھکنڈہ انہیں اپنے اس عزم سےکبھی ہٹا نہ سکے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم سب ان کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمیں معصوم حبا سے لے کر نیلی آنکھوں والے صارم جیسے ہزاروں بہادر کشمیری بچوں کی قربانیوں کا احساس ہے۔ان سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ہم سب پاکستانی یہ عزم کرتے ہیں کہ ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انشا اللہ! کشمیر بنے گا پاکستان۔