کیپٹن عمار شہید( ستارہ جرأت ) کی والدہ محترمہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں
گزشتہ دنوں عمار شہید کیڈٹ کالج میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کیپٹن عمار شہید ( ستارہ جرأت )جن کے نام سے کالج موسوم ہے کی والدہ محترمہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ تقریب میںکیڈٹس کے والدین کے علاوہ بہت سی مقامی سماجی شخصیات اور افواجِ پاکستان کے آفیسرز نے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بھی ا س تقریب میں شرکت کی۔ پرنسپل نے اپنے خطاب میں کالج کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی اور سالِ رواں کی نصابی سرگرمیوں کا اجمالی جائزہ شرکائے تقریب کے سامنے پیش کیا ۔ مہمانِ خصوصی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تبصرے