گزشتہ دنوں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معززین نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے تعاون اور تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں، انہوں نے پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے مابین تربیتی شعبے کے فروغ کے لیے تکنیکی صلاحیتوں اور وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
تبصرے