گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا حکومت اور پا ک فوج کی جانب سے پانچ روزہ انٹر ریجنل والی بال چیمپیئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد ہوا۔ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی علاقائی ٹیموں نے شرکت کی۔والی بال چیمپیئن شپ کا فائنل پشاور اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کی ٹیم نے بنوں کی ٹیم کو 3-2سے شکست دی۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے کھیل کے اختتام پر جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کو کیش انعامات، میڈلز اور ٹرافی دی ۔میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سکول کے بچوں اور عوام نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر شائقین نے خوب داد دی۔خیبر پختونخوا کے اعلیٰ افسران سمیت عسکر ی حکام نے بھی شرکت کی۔
تبصرے