گز شتہ دنوں چیف آف آرمی سٹا ف جنرل سید عاصم منیر نے سونمیانی میں مشق البیزا تھری (Al-Bayza III)2024کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔چیف آف آرمی سٹا ف نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقیں دیکھیں جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ،لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم ،شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم اور توسیعی مختصر رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔ اس مو قع پرپاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کو بڑھانے کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور سنگ میل کے طور پر ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کور آف آرمی ایئر ڈیفنس کی کارکردگی اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اورافسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملککے خلاف پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے کو روکنے اور اس کا جواب دینے کے لیے ضروریات کے مطابق اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں۔
کمانڈر کراچی کور ، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔
قبل ازیں آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا۔
تبصرے