گز شتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کادو روزہ سرکاری دورہ کیا ۔ انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ فوجی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی بھی تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق سے متعلق ایک مظاہر ہ بھی دیکھا ۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
بحرین کے بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون کے اعتراف میں آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے بھی نوازا۔
تبصرے