گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF)واہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو پی اوایف کی پیداواری صلاحیتوں، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کے تعاون اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار شامل ہیں۔ پی او ایف افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پی او ایف کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملک کی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میںکہا کہ ہم خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے جو پاکستان کے دفاع کو یقینی اور مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔قبل ازیں آمد پر چیئرمین پی اوایف واہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
تبصرے