گزشتہ دنوں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر النور سپیشل چلڈرن سکول اینڈ کالج ملتان گیریژن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کورنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔سول معززین، مخیر حضرات کے اجتماع اور والدین کے سامنے بچوں کی رنگا رنگ پرفارمنس نے تقریب کو مزیدرونق بخشی۔ اس موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور نے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورمعذور افراد کے لیے کام کرنے پرمعاشرے کے تمام طبقات میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا
۔
تبصرے