اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 12:45
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد حق خودرادیت ۔۔۔کشمیریوں کا بنیادی حق استصوابِ رائے۔۔مسئلہ کشمیر کا حتمی حل انتخابات کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال سالِ رفتہ، جموں وکشمیر میں کیا بدلا یکجاں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ایک شاندار فضائی حربی معرکہ حسینہ واجد کی اقتدار سے رُخصتی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز شائننگ انڈیا یا  ہندوتوا دہشت گرد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل امیدوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کلام اقبال مدارس رجسٹریشن۔۔۔حقائق کے تناظر میں اُڑان پاکستان پاکستان میں اردو زبان کی ترویج وترقی امن کی اہمیت مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثارکروں ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن بڑھتی ہوئی آبادی، درپیش مسائل اور ان کا حل تھیلیسیمیا سے بچا ئوکیسے ممکن ہے ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج سانحہ مشرقی پاکستان مفروضے اور حقائق - ہلال پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کردہ ایک موثر سعی لا حاصل کا قانون یہ زمانہ کیا ہے ترے سمند کی گرد ہے مولانا رومی کے افکار و خیالات کشمیر جنت شہید کی آخری پاکستان کا مستقل آئین۔1973 بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کویت کا سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ البرق ڈیژن اوکاڑہ کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کور کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہّ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ کا مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں تقریبِ بزمِ اقبال کاانعقاد ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم ِوالدین کی تقریب آل پاکستان ایف جی ای آئی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب 2024ء اوکاڑہ گیریثر ن، النور اسپیشل چلڈرن سکول کے بچوں کے لیے
Advertisements

محمد نصیر الحق ہاشمی

مضمون نگار شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ [email protected] m

Advertisements

ہلال اردو

پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان

فروری 2024

 گزشتہ چند ماہ سے ملک میں معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں معیشت کی درستگی کے لیے ہر وہ اقدام کیا جائے گا جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے ۔پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور زراعت پر ہی اس کی معیشت کا انحصار ہے مگرمختلف ادوار میں وضع کی گئی ناقص پالیسیوں، نامساعد قدرتی حالات یا بدقسمتی کی وجہ سے زرعی اجناس برآمد کرنے والا ملک اس وقت گندم اور غذائی اشیاء درآمد کرنے پر مجبور ہے۔ اس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر سکڑ گئے ہیں اور تجارتی خسارہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا ہے جس پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی تدابیر کارگر نہیں ہو رہیں۔بہر حال اب قومی سطح پرسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل( ایس آئی ایف سی) کے تحت مختلف شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔ زراعت ان شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کردار اس حوالے سے بہت اہم ہے۔ گزشتہ دنوں  خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ'' ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آ کر رہے گا،گرین پاکستان انیشیٹیو کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔''
بلاشبہ زراعت ہی ایسا شعبہ ہے جو پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ زراعت کے بل بوتے پر خوراک کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے، جنگلات بھی زراعت سے ہی وابستہ ہیں، مویشی بھی زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔یوں دیکھا جائے تو زراعت ترقی کرے گی تو جنگلات زیادہ ہوں گے اور پھر اسی رفتار سے گائے، بھینسیں، بھیڑیں، بکریاں، اونٹ اور دیگر پالتو جانوروں اور لکڑی کی بہتات ہو گی ، اس طرح ملک میں خوراک بھی وافر ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ دودھ، گھی، گوشت اور انڈوں کی بھی فراوانی ہو گی۔
پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے تعاون سے متعدد زرعی منصوبے زیر غور ہیں جو ملک کی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ ان شعبوں میں زراعت، پھل، سبزیاں، مال مویشی، پولٹری، ماہی گیری اور شمسی توانائی کا استعمال شامل ہیں۔ اس حوالے سے ایک جامع پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہرین، وسائل و ذخائر، جدید ٹیکنالوجی اور آب پاشی نظام کے مناسب استعمال سے پاکستان کی زراعت میں ایسی ترقی لائیں گے،  جس سے ملک کے ہر حصے میں نہ صرف خوراک کی کمی کو پورا کیا جائے گا بلکہ خوراک کی حفاظت بھی کی جائے گی۔
پاکستان میں ہر سال سیلاب سے فصلیں تباہ اور پانی ضائع ہو جاتا ہے، اس لیے اس منصوبے کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے نئی نہریں بنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ آب پاشی کے جدید طریقوں جیسا کہ ماڈیولر ڈرپ آب پاشی، سپرنکلر  آب پاشی اور محور آبپاشی کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے شعبوں میں زراعت، مویشیوں کا چارہ ، گندم، روئی، چاول، سورج مکھی، پھل، پولٹری، سولر سسٹم اور ہوائی انرجی شامل ہیں۔
پاکستان میں کل زمین 79.6  ملین ہیکٹر ہے جس میں سے 24 ملین ہیکٹر زمین پر فصلیں لگائی جاتی ہیں جب کہ 9.1 ملین ہیکٹر زمین قابل کاشت بنجر زمین ہے جس پر کام کر کے اسے زرعی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔حکومت نے کسانوں کے لیے کھاد پر سبسڈی دے رکھی ہے جس کے حصول کا طریقہ یہ ہے کہ کسان، کھاد کی بوری پر لگے کوپن دکھا کر اس پر دی گئی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے گندم کی کھپت اور پیداوار میں پانچ کروڑ میٹرک ٹن کا فرق ہے۔ یعنی گندم کی کھپت تیس کروڑ میٹرک ٹن جبکہ پیداوار 25 کروڑ میٹرک ٹن ہے۔ زراعت کے شعبے پر عدم توجہی اس قلت کا سبب ہے۔ گرین پاکستان انیشیٹیو اس قلت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
علاوہ ازیںزراعت کی ترقی کے لیے نظامِ آب پاشی میں مثبت تبدیلیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ نئے ڈیم بنانا اچھا فیصلہ ہے، اس کے ساتھ نہروں ، کھالوں کو پختہ کر کے اور ان کی مرمت کر کے اس قابل بنایا جائے کہ پانی ضائع ہوئے بغیر مطلوبہ مقام تک پہنچ جائے۔
ایسے میں پاک فوج کی طرف سے ملک میں زرعی انقلاب لانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ خانیوال میں زرعی انقلاب کی بنیاد رکھنے کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ '' ہمیں کشکول اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔'' آرمی چیف کے اس اعلان سے یقینا زمین کا سینہ چیر کر اناج اگانے والوں کے حوصلے بلند ہوں گے کیونکہ ان کی پشت پر سرحدوں کی حفاظت کرنے والے مجاہدوں کے آہنی ہاتھ اور استقامت کی قوت بھی ہو گی ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ سکیورٹی کے لیے معیشت اور معیشت کے  لیے سکیورٹی ناگزیر ہے۔ آرمی چیف کے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اب ملک کے کونے کونے میں مختلف شکلوں میں نظر آ رہے ہیں۔ موجودہ وقت میں جب پاکستان معاشی ابتری کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، زرعی انقلاب لا کر ملک کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا عزم ایک دلیرانہ اقدام ہے جسے حکومت اور پاک فوج مل کر ہی عملی جامہ پہنا سکتی ہے۔ملک میں لاکھوں ایکڑ رقبہ بنجر اور غیر آباد پڑا ہے۔ اسے قابل کاشت بنا کر پاکستان اپنی زوال پذیر معیشت کو بحال کر سکتا ہے۔ ہمارے کسان محنت اور جفاکشی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہیں جدید سہولتیں مہیا کی جائیں تو مٹی سے سونا پیدا کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کئی کمپنیو ں کی طرف سے  اعلانات بھی کیے جا چکے ہیں۔ جن میں سستی کھاد اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ نگران حکومت کی کسان دوست پالیسیوں پر انتخابات کے بعد آنے والی حکومت بھی عمل پیرا رہے اور ان میں مزید بہتری لائے تو کوئی وجہ نہیں کہ زرعی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے۔
ایک خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا 14 لاکھ ایکٹر زمین پر معاہدہ ہو چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پروجیکٹس پاکستان آرمی کاکراچی میں ساتویں فیوچر سمٹ سے خطاب میں کہنا تھا کہ'' حکومت کے پاس 91 ملین ہیکٹر زمین خالی پڑی ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 14 لاکھ ایکٹر زمین پر معاہدہ کر لیا ہے،گرین پاکستان انیشی ایٹو  ملک کی زراعت اور خوراک کے تحفظ کا ضامن پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں جتنی زمین کو قابل کاشت بنا رہے ہیں وہ کئی ملکوں کے مجموعی رقبے سے زیادہ ہے۔''  اس دو روزہ کانفرنس میں 25غیر ملکی مندوبین سمیت 70 ماہرین معیشت ، ماہرین تعلیم اور کارپوریٹ لیڈرز نے بھی خطاب کیا ۔ ان  کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان انیشیٹو حکومت پاکستان اور پاکستان آرمی کے اشتراک سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان میںمختلف قسم کی جغرافیائی زمین ہے جہاں ہر قسم کی فصل کاشت ہو سکتی ہے۔یہ ایک خوش آئند امر ہے۔تاریخ اس حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سنہری حروف میں لکھے گی۔


مضمون نگار شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ 
[email protected] m

محمد نصیر الحق ہاشمی

مضمون نگار شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ [email protected] m

Advertisements