گزشتہ دنوں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا اور بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔
زخمی سکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کی جیت یقینی ہے جس کے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنے لہو کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اس کو ہر شکل میں شکستِ فاش دے گی۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دیں گی۔
تبصرے