اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 23:25
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

لانس حوالدار محمد علی اسد بھٹی ر

مضمون نگار شعروادب سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں اور خوشونت سنگھ لائبریری ہڈالی (ضلع خوشاب) کے منتظم ہیں۔

Advertisements

ہلال اردو

ہوئے جو وطن پہ نثار

جنوری 2024

حوالدار رانا حبیب اللہ شہید کے حوالے سے محمد علی اسد بھٹی کی تحریر
پاکستانی فوج جہاں وطنِ عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے وہیں پر اس کے کارناموں اور جرأ ت وبہادری کی بھی مثال نہیں ملتی ۔اِسی لیے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔نظم وضبط، اتحاد وتنظیم، دیانت وصداقت، یقین محکم، جذبہ جاںنثار ی سے سرشار ،باہمی تعاون ،پیشہ ورانہ تربیت ،جذبہ جہاد اور ڈسپلن پاکستانی فوج کا طرہ امتیاز ہے تو سونے پر سہاگہ ایمان،  تقویٰ، جہاد فی سبیل اللہ جیسی دولت سے مالامال خصوصیات کی وجہ سے اسے دنیا میں ممتاز مقام حاصل ہے۔
عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحرانو ں اور جارحیت کے خلاف جب بھی پاکستانی افواج کی خدمات حاصل کی گئیں تو اس پر بھی لبیک کہتے ہوئے پاکستانی افواج نے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ۔ اقوام متحدہ کی امن فوج کے شانہ بشانہ پاک فوج اب تک بہترین کردار ادا کرچکی ہے۔ پاکستانی دستے دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات کیے جاتے ہیں۔ صومالیہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے امن فوج کے ساتھ پاک فوج کے جن شاہین صفت جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان میں ایک نام حوالدار رانا حبیب اللہ شہید کا بھی ہے۔ 
رانا حبیب اللہ جون1965ء کو ہڈالی میں رانا نیاز محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1اور میٹرک تک گورنمنٹ ہائی سکول ہڈالی سے حاصل کی۔ حبیب اللہ بچپن ہی سے ذہین ،ہونہار، فرماںبرداراور نماز روز ے کا پابند بااخلاق نوجوان تھا۔ بزرگوں اوربڑوں کا احترام کرتا اور چھوٹوں سے شفقت کے ساتھ پیش آتا۔ حبیب اللہ سکول میں ایک اچھا اور ذہین طالب علم سمجھا جاتا اس لیے اپنے اساتذہ کا منظور نظر بھی تھا۔چونکہ گھر میں سب سے بڑا تھا اس لیے اپنی ذمہ داریوں سے کبھی غافل نہ رہا اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھتا، ان کی کوئی پریشانی اس سے دیکھی نہ جاتی لیکن کبھی کبھار غصے میں ان کو خوب ڈانٹ بھی پلا دیتا، اسی وجہ سے سارے گھر میں اس کا خوب رعب اور دبدبہ تھا لیکن مجموعی طور پر حبیب اللہ ہمدرد و غمگسار نوجوان تھا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری حبیب اللہ کے کاندھوں پر آن پڑی تو تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی اور جب عملی زندگی میں قدم رکھنے کا وقت آیا تو دوسرے شعبوں کے بجائے اِس جوان رعنانے فوجی زندگی کو ترجیح دی کیونکہ وہ اکثر کہا کرتا کہ انسان تو پیدا ہی مرنے کے لیے ہواہے تو کیوں نہ  ایسی موت مرے جو کسی مقصد کے لیے ہو اور ایسی موت شہید کی ہے جس کے بارے اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ'' شہید زندہ ہوتا ہے۔'' مرنے سے بہتر ہے کہ انسان کو ابدی زندگی ملے اور اسی نصب العین کے تحت  حبیب اللہ نے فوجی زندگی کو اپنایا ۔
رانا حبیب اللہ 23اکتوبر1978ء کو نوشہرہ چھاونی میں بلوچ رجمنٹ میں بھرتی ہوا، بعد میںبلوچ رجمنٹ کی اس یونٹ کو سندھ رجمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا، یوں بلوچ رجمنٹ سے سندھ رجمنٹ میں آنے والے نوجوانوں کے پہلے دستے میں رانا حبیب اللہ بھی شامل تھا۔ فوجی زندگی میں آنے کے بعد حبیب اللہ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوا اور وہ ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا۔ حبیب اللہ نے دوران سروس تما م بڑی چھائونیوں میں وقت گزارا ۔
سپاہی سے لے کر حوالدار تک کے تمام مراحل اور کورسز نہایت ہی کامیابی سے پاس کیے ابھی وہ مزید ترقی کرتا لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے ایسی عظیم کامیابی سے نوازا کہ جس کا نعم البدل دنیا میں نہیں ہے۔ اسکی یہ کامیابی اس کے اپنے لیے ،ملک و قوم، خاندان اور علاقہ کے لیے سرمایہ افتخار بن گئی۔
1993ء میں جب صومالیہ کے بحران میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ پاکستانی دستے بھی شامل کیے گئے تو ان میں رانا حبیب اللہ کی خدمات اور فرض سے لگن کے پیش نظر، اسے بھی ساتھبھیجا گیا ۔صومالیہ ہی میں ہڈالی کے میجر ملک احمد خان ٹوانہ (جو بعد از اں 1999ء میں معرکہ کارگل میں شہید ہوئے) سے بھی ملاقات ہوئی، میجر احمد خان ٹوانہ گائو ں میں رانا حبیب اللہ کے پڑوسی اور محلہ دار تھے۔ اس لیے ایک دوسرے کو بچپن سے ہی جانتے تھے ۔
چونکہ میجر احمد خان فوجی لحاظ سے تو حبیب اللہ سے سینیئر اور افسر تھے لیکن عمر کے لحاظ سے حبیب اللہ سے چھوٹے تھے اس لیے احمد خان حبیب اللہ کی بہت عزت کرتے۔ ایک دن ملاقات میں میجر احمد خان حبیب اللہ سے کہنے لگے، بھائی حبیب اللہ ویسے عمر میں تو آپ مجھ سے بڑے اور قابل احترام ہیں لیکن فوجی لحاظ سے میں آپ سے سینیئرہوں اس لیے یہاں پردیس میں میں آپ کو صرف ایک ہی نصیحت کرتا ہوں بس''گرائیں ویکھیں اپنے پنڈ دی پگ دا خیال رکھیں''حبیب اللہ نے ہنس کر جواب دیا ''سر انشاء اللہ میں تہاڈی اس گل دا مان رکھاں گا۔''
چند ہفتوں کے بعد حبیب اللہ دو ماہ کی چھٹی لے کر گھر آیا  یہاں سبھی رشتے داروں ، دوستوں اور احباب سے ملاقات کی تو بے تکلف دوستوں سے میجر احمد خان کی کہی ہوئی بات بتائی۔ اس چھٹی کے دوران حبیب اللہ بے قرار ہی رہا کہ کب واپس جاؤں ۔شاید اس کی چھٹی حس اُسے کوئی اشارہ د ے رہی تھی اور فرض اُسے پکار رہا تھا جس کی وجہ سے وہ جلدی میں تھا۔ آخرکا ر دو ماہ کی چھٹی گزارکر واپس چلا گیا۔ صومالیہ پہنچتے ہی 21ستمبر1993ء کو موغا دیشومیں سرکاری گاڑی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ گھات میں بیٹھے دشمن نے ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا۔ راکٹ لانچر لگتے ہی گاڑی میں آگ لگ گئی جس میں حبیب اللہ اپنے ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گیا، اس نازک موقع پر بھی حبیب اللہ نے نہایت ہی دلیری اور فرض شناسی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پروا کیے بغیر اپنے ساتھیوں کو آگ میں لپٹی ہوئی گاڑی سے نکال لیا لیکن اس فرض شناسی میں رانا حبیب اللہ نے خود اپنی جان کی بازی ہار کر یہ ثابت کر دیا کہ پاک فوج کا اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی ثانی نہیں۔ یوں رانا حبیب اللہ نے دیارِغیر میں اپنے' غیورپنڈ کی پگ' کا شملہ اونچا رکھا۔ 
بعد از شہادت پاکستانی پرچم میں لپٹا شہید کا جسدخاکی پاکستان آیا اور پھر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید اپنے آبائی گاؤں ہڈالی کے قبرستان میں ابدی نیند سو گیا ۔


مضمون نگار شعروادب سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں اور خوشونت سنگھ لائبریری ہڈالی (ضلع خوشاب) کے منتظم ہیں۔

 

لانس حوالدار محمد علی اسد بھٹی ر

مضمون نگار شعروادب سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں اور خوشونت سنگھ لائبریری ہڈالی (ضلع خوشاب) کے منتظم ہیں۔

Advertisements