اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 12:52
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد حق خودرادیت ۔۔۔کشمیریوں کا بنیادی حق استصوابِ رائے۔۔مسئلہ کشمیر کا حتمی حل انتخابات کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال سالِ رفتہ، جموں وکشمیر میں کیا بدلا یکجاں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ایک شاندار فضائی حربی معرکہ حسینہ واجد کی اقتدار سے رُخصتی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز شائننگ انڈیا یا  ہندوتوا دہشت گرد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل امیدوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کلام اقبال مدارس رجسٹریشن۔۔۔حقائق کے تناظر میں اُڑان پاکستان پاکستان میں اردو زبان کی ترویج وترقی امن کی اہمیت مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثارکروں ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن بڑھتی ہوئی آبادی، درپیش مسائل اور ان کا حل تھیلیسیمیا سے بچا ئوکیسے ممکن ہے ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج سانحہ مشرقی پاکستان مفروضے اور حقائق - ہلال پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کردہ ایک موثر سعی لا حاصل کا قانون یہ زمانہ کیا ہے ترے سمند کی گرد ہے مولانا رومی کے افکار و خیالات کشمیر جنت شہید کی آخری پاکستان کا مستقل آئین۔1973 بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کویت کا سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ البرق ڈیژن اوکاڑہ کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کور کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہّ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ کا مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں تقریبِ بزمِ اقبال کاانعقاد ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم ِوالدین کی تقریب آل پاکستان ایف جی ای آئی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب 2024ء اوکاڑہ گیریثر ن، النور اسپیشل چلڈرن سکول کے بچوں کے لیے
Advertisements

ہلال اردو

ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں

جنوری 2024


لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدرشہید کے بارے میں رابعہ رحمن کی تحریر

بریگیڈئرغلام حیدر انجینئرزکور سے تھے۔ ان کی شادی16اپریل1978ء کو ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک رحمت اور تین نعمتوں سے نوازا۔ علی حیدر،حسن حیدر، مصطفی حیدر اور فاطمة الزہرہ۔ علی حیدر اس وقتماہرِ امراضِ چشم ہیں،مصطفی حیدر ٹیلی کام انجینئرہیں اور بیٹی ڈاکٹر ہیں۔ وہ ہستی جن کے سبب آج راقمہ یہ سب تحریرکررہی ہے وہ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہید ہیں۔ حسن شہید 29ستمبر1980ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے، والد کی تبادلوں کے ساتھ ساتھ سکول بھی  بدلتے رہے۔حسن شہید کو اپنے والدکی وجہ سے فوج بہت پسند تھی۔  اس لیے انہوں نے پہلی بار ہی ملٹری کالج جہلم کا امتحان پاس کیا اور آٹھویں جماعت میں وہاں کے کیڈٹ بن گئے۔ انتہائی نفیس اور منظم طبیعت کے حامل حسن شہید نے کبھی کسی بات کا شکوہ نہیں کیا۔ حتیٰ کہ  وہ اپنی تکالیف کا ذکر بھی نہیں کرتے تھے۔ زندگی میں جو بھی امتحان دیے، حسن شہید نے ہمیشہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اپنی محنت اور خواہش کے مطابق ملٹری کالج جہلم میں  پانچ سال مکمل کیے، ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں پوزیشن لی۔ وہاں سے پی ایم اے کاکول گئے، پھر وہاں سے ملٹری سگنلز میں آئے۔ چار سال کی ٹیلی کام  کی ڈگری مکمل کی اور بہترین کارکردگی پر میڈل حاصل کیا۔لیفٹیننٹ کرنل حسن شہید2005ء میں پاس آئوٹ ہوکرسگنلز کی ایک یونٹ میں پوسٹ ہوگئے، حسن شہید کی والدہ سے بات ہوئی تو کہنے لگیں کہ حسن کی زندگی پائوں پائوں چلتے کب بھاگنے لگی اورپھر اتنا تیز کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلتے، پڑھتے اور شرارتیں کرتے کیسے اور کب منفردہوگیا، پتہ ہی نہ چلا۔ میرا شیرجوان بیٹانڈر،دلیر،جرأت مند، بے خوف وردی پہنے بوٹوںکی دھمک کے ساتھ چلتا۔ نورانی چہرے کی خندہ پیشانی لیے سلیوٹ کرتا میرے سامنے آگیا اور میں نے اس کی بلائیں اتاریں، اس کے صدقے دیے، پورا خاندان اس پہ واری صدقے جارہاتھااور پھر وہ سب سے جیت گیا اور اس نے وطن کیلیے اپنی جان کا صدقہ اتار دیا۔
ماں نے کہاکہ جب بھی حسن شہید کے لیے دعاکرتی تو پورے ونگ کے لیے کرتی، شاید انہی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میرے لخت جگر نے ساری گولیاں سینے پر کھائیں، وہ پشت کرکے بھاگنے والوں میں سے تھاہی نہیں۔ ماں رونے لگیں تو آمنہ حسن، حسن شہید کی بیگم نے فون لے لیا، اب گفتگوکا سلسلہ آمنہ حسن سے جاری ہوا تو وہ کہنے لگیں کہ29اپریل2012ء کو ہماری شادی ہوئی، وہ ایک بہترین انسان تھے۔ انہیں پڑھنے کا جنون تھا۔ آج کل فرینچ زبان سیکھ رہے تھے اورتیراہ سے واپسی پہ انہوں نے آگے پڑھائی کا ارادہ بھی کررکھاتھا جوکہ آن لائن انہوں نے جاری رکھنا تھا، اس کے علاوہ نماز اور تلاوت ان کا عشق تھا، کیسا بھی خاندانی مسئلہ یا معاملہ ہوتا ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے۔ حج کرنے کی شدید خواہش رکھتے تھے، انتہائی شستہ اوربرجستہ مذاق کرتے، ہم نے کبھی ان کو نازیبا کلمات ادا کرتے نہیں سنا تھا۔ 
اللہ نے انہیں اولادجیسی نعمت عطانہیں کی تھی۔ آمنہ نے بتایا کہ حسن نے کبھی بچوں کا ذکرنہیںکیا اورکہاکرتے کہ ہم دونوں چھٹی لے کے دنیا گھومیں گے، کتابیں پڑھیں گے، دنیا کی کہاں کہاں لائبریریاں ہیں ہم ان کا پتہ لگاکر وہاں جائیں گے۔ وہ کسی بھی بات پہ آمنہ اور دیگر اہل خانہ کو اداس یا غمزدہ نہیں ہونے دیاکرتے تھے۔ ان کا ماننا تھاکہ زندگی کے اگلے پل کی خبرنہیں اس لیے جس میں زندہ ہو اس کو اللہ سے قربت اوراس کی مخلوق سے محبت کا ذریعہ بنائو۔
شہادت سے چند دن پہلے چھٹی گزارکے گئے تھے ۔وادیٔتیراہ میںصندل پال (Sandalpal) علاقے میں آپریشن تھا انہوں نے آمنہ کو آخری میسج کیا (Leaving)  توآمنہ نے جواب دیا(اللہ دے حوالے) پھر جواب آیا کہ آکر بات کرونگا ،اور پھر بس! آمنہ کو شام میں بہن کی کال آئی کہ حسن بھائی کو گولی لگی ہے۔ وہ گھر پہنچیں تو پتہ چلاکہ انہیں حسن شہیدکا جسدِخاکی لینے جانے کی تیاری کرنی ہے۔
حسن شہید کے بھائی علی حیدر سے بات ہوئی تو وہ کہنے لگے کہ میرے بھائی  پوسٹ توسگنل یونٹ میں ہوئے مگر اپنے طور اطوار کے حساب سے انفنٹری کے سولجرلگتے تھے۔
کیپٹن بن کے وہ سیالکوٹ پوسٹ ہوئے،ملٹری انٹیلی جینس میں بھی رہے، سٹاف کالج بھی گئے، یونٹ بھی کمانڈ کی اوراب جانے سے پہلے انہیں یہ مژدہ بھی سنا دیا گیا تھا کہ وار کورس میں بھی ان کا نام آگیاہے۔ ایسے لگ رہاتھا جیسے کامیابی پہ کامیابی دوڑی چلی آرہی ہے مگر حسن شہید دنیا کے لالچ اور ان کامیابیوں سے بے پرواہ کسی اور دنیا میں جیتے تھے ۔انہیں کوئی خواہش نہ تھی، ماسوائے پڑھنے، مسجد میں عبادت کرنے اور وطن کے لیے نڈرہوکر آگے بڑھنے کے۔ وہ عقاب تھے اپنی پرواز اور نگاہ میں۔ ان کے سپاہی کہا کرتے تھے کہ ہم سرکوکسی بھیآپریشن کا بتاتے تو حسن شہید فوراً کھڑے ہو کر کہتے بس مجھے دس لوگ چاہئیںلیکن یہ امر بھی حقیقت ہے کہ کمانڈر نڈر ہو تو ان کی زیرِ کمان لوگ اس کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔ اتناکہہ کر وہ چل پڑتے، پیچھے مڑکے بھی نہ دیکھتے۔ ان کے ساتھیوں کا کہناہے کہ وہ حسن شہید کی بہادری پہ نازکرتے تھے۔ ان کی ایک خوبی تھی کہ جہاںبھی جاتے غریبوںکیلیے لنگر کھول دیاکرتے تھے اپنے سپاہیوں سے باپ کی طرح پیارکرتے۔
 اپنی وادی کلیئرکرکے لیفٹیننٹ کرنل حسن شہید بیٹھے ہوئے تھے کہ کچھ لوگوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردوں کی حرکت محسوس ہوئی ہے تو لیفٹیننٹ کرنل حسن ایک دم  تیار ہوگئے اور اپنے انداز میں دسVolunteersمانگے۔ سب نے کہاکہ سرآپ نے اپنا علاقہ کلیئرکردیاہے یہ تودوسری رجمنٹ کاہے مگر لیفٹیننٹ حسن شہید نے کہاکہ اُس رجمنٹ کا افسر ابھی پہنچاہے مجھے اس علاقے میں ہرجگہ کا علم ہے آج میں چلاجاتا ہوں۔ آزاد کشمیر رجمنٹ نے لیفٹیننٹ کرنل حسن کی معاونت کے لیے اپنے ایک افسر لیفٹیننٹ قہارکواُن کے پیچھے بھیجا جب لیفٹیننٹ کرنل حسن نے دیکھا توکہاکہ'' تم کیوں آئے ہو ابھی تو تمہاری عمر پڑی ہے ان آپریشنز کیلیے، پیچھے رہو اس سے آگے میری منزل ہے۔'' 
اسی اثناء میں دہشت گردوں نےRPG گولے داغے جن سے کچھ سپاہی شہید ہوئے مگر لیفٹیننٹ کرنل حسن شہید نے ان کے جسدخاکی لے جانے کے لیے  حملہ آوروںکو روکا اور اپنے سینے پہ گولیاں کھائیں۔جوانوں کی آوازیں آئیں کہ سر آپ زخمی ہیں، پیچھے آجائیں مگرحسن شہیداس حالت میں بھی وائرلیس پہ ہدایات بھی دے رہے تھے اورپھر زخموں سے چُور سورة یٰسین کی تلاوت بھی فرمارہے تھے جو سب نے سنی۔ اسی زخمی حالت میں اس شیرجوان اللہ کے سپاہی نے گن بھی لوڈکی اورکہامیں کسی حال میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ٹریگر پر انگلیاں دبائیں، اسی دوران دوبارہ گولی لگی توان کی شہادت واقع ہوگئی اور انگلیاں ٹریگر پرہی مڑی رہ گئیں۔شہید ہونے تک وہ جوانمردی سے لڑتے رہے درودپاک اورکلمہ ان کی زبان سے جاری رہا۔ ایسے بہادر جری اور شیرجوان دنیا کی کسی فوج میں نہیں ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہید بنے ہی شہادت کے لیے تھے، ایسی شہادت کہ جس کے لہو کے چھینٹوں سے تاریخ رقم ہوگی۔شہیدکے بھائی نے بتایا کہ حسن نے خود کو پوری قوم کا بیٹا ثابت کیا اوراپنی جان لٹا دی۔ ہم نے اپنے بھائی کو لحد میں بڑی شان سے اتارا۔ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر کی قبر ان کے والد بریگیڈئر حیدرکے ساتھ ہے، وہ جس والد کے قدم چومتے تھے آج ان کے پہلو میں ہیں۔ماںکی اجازت سے ہم نے انہیں وہاں دفنایا ہے کیونکہ وہ جگہ ماں نے اپنے لیے مختص کررکھی تھی۔
لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہیدقوم و وطن کا فخر ہیں۔جب تک ایسے بیٹے موجود ہیں دشمن کی کوئی چال وطنِ عزیز کو گزند نہیں پہنچا سکتی۔


مضمون نگار ایک قومی اخبار میں کالم لکھتی ہیں اور متعدد کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔
[email protected]