اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 14:23
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

سعید الرحمن صدیقی

مضمون نگار مظفرآباد(آزاد کشمیر) یونین آف جرنلسٹس کے صدر ہیں اور تعلیم اور میڈیا کے ذریعے کام کرنے والی غیر سرکاری جرنلسٹ تنظیم کے بانی ہیں۔ [email protected]

Advertisements

ہلال اردو

دفاع پاکستان اور کشمیری عوام

جنوری 2024

آزاد کشمیر میں یوم دفاع کسی خاص دن سے منسوب نہیں بلکہ حقیقت میں دفاعِ پاکستان کی پہلی لکیر ہمیشہ سے خطۂ کشمیر رہا ہے۔بھارت نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کے بجائے کشمیر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور گزشتہ پون صدی سے ظلم،جبر اور طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے جبکہ کشمیری اپنے مطالبہ حقِ خودارادیت سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پاکستان کے باقاعدہ قیام سے قبل ہی 19 جولائی1947 کو کشمیریوں کی نمائندہ جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے سرینگر میں سردار ابراہیم خان کی رہائشگاہ پر کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی تھی۔ مذکورہ قرارداد کے مطابق 80 فیصد مسلم آبادی، ریاست سے گزرنے والے اہم دریا، زبان، ثقافت اور ریاست کے پاکستان کے ساتھ ملحقہ تعلقات کی وجہ سے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں واضح کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کی رضا ومنشا کے مطابق، اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے کیا جائے گا۔ بھارت، پاکستان کو بھی اس بات پر اقوام متحدہ لے گیا اور بھارت  نے اقوام متحدہ کے سامنے وعدہ کیا کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا موقع فراہم کرے گا لیکن بعد میں اپنے ہی اقوام متحدہ کے معتبر فورم پر کیے گئے وعدوں سے مکر گیا اور بزور طاقت کشمیریوں کی آواز دبانا شروع کر دی۔ جب قائد تحریک آزادی سید علی گیلانی نے بھارت کو اپنے وعدے یاد دلائے تو بھارتی نیتاؤں نے کہا کہ'' اب دریائے جہلم کے پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ گیا ہے''جس پر سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ ''دریائے جہلم کے پلوں کے نیچے سے پانی ہی بہا ہے کشمیریوں کے حقوق تو نہیں بہہ گئے ''آزادی کی جدوجہد شدت اختیار کر گئی، بھارت نے ظلم کا ہر حربہ کشمیریوں پر آزمایا لیکن کشمیر کے سپاہیوں کی آواز کبھی کم نہ ہوئی۔ بھارت نے پاکستان کو کبھی صدق دل سے تسلیم نہیں کیا۔



 بھارت کے ان مذموم عزائم کے سامنے ریاست پاکستان اور کشمیری ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے وادی نیلم سیکٹر سے لیپہ، کھلانہ پرپنجال سے لیکر چھمب تک آزاد کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے سامنے دفاع پاکستان کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ بھارت کی بلااشتعال گولہ باری ہو یا دراندازی ،آزاد کشمیر کے بہادر عوام نے ہمیشہ اس کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے کیونکہ کشمیری عوام سمجھتے ہیں کہ دفاع پاکستان کا پہلا محاذ اور مورچہ کشمیری ہی ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام دفاع پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں۔  یہ بات آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے پکڑے جانے والے ابھینندن کو بھی اچھی طرح یاد ہے اور نکیال سیکٹر میں عوام کی جانب سے درگت بننے والے بھارتی فوجیوں کو بھی۔چنانچہ ہرسال یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان کے اگلے مورچے کشمیر کو ہمیشہ یاد رکھا جاتاہے  یہی وجہ ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی سمیت سینئر فوجی حکام یوم دفاع پاکستان منانے، پاکستان کے اگلے مورچوں پرآزاد کشمیر تشریف لاتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی سنگینوں کی سائے تلے یومِ دفاع کے تاریخی موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پر مبنی پوسٹر اور پاکستان کے پرچم لگائے جاتے ہیں۔مظفرآباد میں یادگار پرکشمیری شہداء کے نام کنندہ ہیں اوران کی قربانیوں کو احسن انداز میں اجاگر کیا گیا ہے،یادگار شہداء تحریک ِآزادیِ کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعمیر کی گئی ہے،یادگار شہدا ء سے ملحقہ گیلری میں مقبوضہ کشمیر کے حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔ شہداء دفاع پاکستان وجہاد کشمیر کے حوالے سے مظفر آباد میں ایک خصوصی جموں وکشمیریادگار بھی بنائی گئی ۔اس یادگار میں کشمیریوں کی لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کے استعارے  کے ساتھ ساتھ 1947 کے شہدائے آزاد کشمیر، شہدائے پاک فوج اور شہدائے تحریک کشمیر کے نام کنندہ ہیں ۔ یہ یادگار مظفرآباد کے داخلی چوک چھتر پر واقع ہے۔یہ 1755مربع میٹر پر محیط ہے۔اس یادگارکے 4بڑے حصے ہیں۔پہلا حصہ ایک انڈر پاس پر مشتمل ہے جس میں مختلف تاریخی تصاویر کے ذریعے آزادی سے قبل کی کشمیری کاوشوں، اہم رہنمائوں اور جنت نظیر وادی کی عکس بندی کی گئی ہے۔ انڈر پاس سے نکلنے کے بعد سیاح یادگار کے مرکزی حصے میں پہنچ جاتے ہیں جہاں دیواروں کی صورت میں دو دائرے بنتے ہیں۔ بیرونی دائرے میں 4انفرادی دیواریں ہیں جو کہ پاکستان کے صوبوں کی عکاس ہیں،جن پر تحریک آزادی میں شہید ہونے والے پاکستانی شہداء کے نام درج ہیں۔ اندرونی دائرہ 8دیواروں پر مشتمل ہے جن پر آزاد جموں و کشمیر کے شہداء کا اندراج ہے۔
ان دونوں دائروں کے درمیان ایک دیوار واقع ہے جس کوبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںو کشمیر وال کہا جاتا ہے۔ یہ دیوار موجودہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید مرکزی حصے کے عین بیچ میں ایک پلیٹ فارم ہے جس سے پاکستان اور کشمیر کی یکجہتی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تیسرے حصے میں 4فریمز موجود ہیں جن کو'' فریمز آف ابلیگیشنز''سے منسوب کیا گیا ہے۔
پہلے فریم کا رنگ سبزہے جس پر قائداعظم محمد علی جناح کی کشمیر سے متعلق اقتباسات درج ہیں۔دوسرے فریم کا رنگ لال ہے جو کہ جموں و کشمیر کی عوام کی قربانیوں کا مظہر ہے جس پر قائد تحریک آزادی کشمیرسید علی شاہ گیلانی کے ارشادات درج ہیں۔تیسرے فریم کا رنگ سفید ہے جس میں مسلم اُمہ کے کشمیر سے متعلق نظریات درج ہیں جبکہ چوتھے فریم کا رنگ نیلا ہے جو بین الاقوامی برادری کے کشمیر سے متعلق بیانیے کا عکاس ہے۔فریمز آف ابلیگیشنز سے گزرتے ہوئے یاد گار(مونومنٹ) کے آخری حصے تک جاتی ہوئی لال رنگ کی لکیر شہداء کے خون کی عکاسی کرتی ہے جبکہ اس کے دونوں اطراف سے گزرتی سفید لکیریں سیاسی اور سماجی کاوشوں کو ظاہر کرتی ہیں۔چوتھا اور آخری حصہ ''فائنل ڈسٹینیشن' یعنی حتمی منزل ہے جہاں پہ پاکستان کا نقشہ نصب کیا گیا ہے جس کے عین درمیان میں چنار کا پتا ہے جومنزل مقصود کو ظاہر کرتا ہے جو کہ پاکستان اور کشمیر کا حتمی الحاق ہے۔


 مضمون نگار معروف کشمیری صحافی اور تجزیہ نگار ہیں۔
[email protected]

 

سعید الرحمن صدیقی

مضمون نگار مظفرآباد(آزاد کشمیر) یونین آف جرنلسٹس کے صدر ہیں اور تعلیم اور میڈیا کے ذریعے کام کرنے والی غیر سرکاری جرنلسٹ تنظیم کے بانی ہیں۔ [email protected]

Advertisements