گزشتہ دنوں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ینگ کرکٹ کلبزکے لیے شفقات سپورٹس کمپلیکس ملتان گیریژن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی کیمپ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں بہترین ٹپس دیں۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے دی جانے والی ٹریننگ کو سراہا اور اپنے کھیل کو مزید نکھارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے تربیتی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
تبصرے