گزشتہ دنوں پاکستان کے نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)علی انور حیدر نے آزادجموں وکشمیر کا دورہ کیا۔
وزیر دفاع نے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں ایل او سی پر موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دارلحکومت مظفرآباد میں جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن میجر جنرل محمد عرفان نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع نے مظفرآباد میں یادگار شہداء جموں وکشمیر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر افواج پاکستان کے چاق چوبند دستے نے یادگار پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور جموں و کشمیر کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر دفاع نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایل او سی کے متاثرین سے بھی ملاقات کی۔
تبصرے