گزشتہ دنوں ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرائبل یوتھ کنوینشن اینڈ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا۔کنوینشن میں ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے فری ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت مختلف کورسسز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹرائبل یوتھ ایسوسی کے مرکزی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔کنوینشن میں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کنوینشن میں قبائلی اضلاع کے جوانوں کیلئے آسان تعلیم کے ساتھ ساتھ جوانوں کے لیے دیگر شعبوں میں مواقع پیدا کرنے پر تفصیلی بات ہوئی اور قبائلی اضلاع کی ڈویلپمنٹ پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر کمانڈر پشاور کورنے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ قبائلی علاقوں کے جوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گااور انہیں قبائلی اضلاع کے اندر تعلیم و روزگار کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمانڈر پشاور کور نے تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور قبائلی اضلاع کے جوانوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔کورکمانڈر نے قبائلی نوجوانوں کے لیے خصوصی تعلیمی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور تعلیمی اداروں کی سربراہان میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
تبصرے