گز شتہ دنوں کما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنر ل حسن اظہرحیا ت نے ضلع شمالی و جنوبی و زیر ستان اور خیبر(لنڈی کوتل) کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقا می کمانڈرزنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حا ل و تعمیر و تر قی کے لیے کی جا نے والے کوششوں اور آپر یشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس کے علاوہ کمانڈر پشاور کورنے لنڈی کوتل میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اورافغانستان واپس جانے والے مہاجرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان سے ملاقات بھی کی ۔
کما نڈر پشا ور کور نے آفیسرز اور جوانوں سے با ت چیت کر تے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، اور ان کے بلند حو صلے کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ شہدا کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جائیں گی۔ انشا ء ﷲپا کستان میں مکمل امن آئے گا ۔
تبصرے