گزشتہ دنوں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی لیہ کیمپس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے شہدا کے لیے دعا کی۔ اس کے بعد ہتھیاروں و آلات بالخصوص ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کامعائنہ کروایا گیا۔ دورے کا مقصد پاک فوج اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ طلبہ و طالبات نے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کو سراہا ۔مزید برآں،طلبہ و طالبات نے پاک فوج کی جرأت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور اس تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے